رکنِ شوریٰ حاجی امین کی نواسی کی ولادت پر مبارک باد/ زخمی اسلامی بھائیوں کو صبر و ہمّت کی تلقین

رکنِ شوریٰ حاجی امین کی نواسی کی ولادت پر مبارک باد

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے طلحہ عطاری کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔

مَا شَآءَ اللّٰہ! مدنی مُنّی کی آمد مرحبا! اللہ پاک اُمُّ الخیر کو دونوں جہاں کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے، باعمل عالمہ، مفتیہ، مبلّغہ بنائے، آپ کی اور مدنی مُنّی کی امّی کی آنکھیں اس سے ٹھنڈی ہوں، آپ دونوں کو ، ننھیال، ددھیال والوں کو اور خصوصاً (دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن) حاجی محمد امین کو ڈھیروں مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں نے اس مدنی مُنّی کا نام اُمُّ الخیر رکھا۔ حضور غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی والدہ کی کنیت اُمُّ الخیر اور نام فاطمہ تھا۔ میں نے اس کا نام اُمُّ الخیر اس لئے رکھا کہ شاید آپ کے خاندان میں فاطمہ کسی اور کا بھی نام ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

زخمی اسلامی بھائیوں کو صبر و ہمّت کی تلقین

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے زخمیِ دعوتِ اسلامی سلیم بلالی اور ریاض عطاری!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔

رُکنِ شوریٰ الحاج قاری محمد سلیم عطاری سَلَّمَہُ الْبَارِی نے خبر دی کہ آپ مرکزُالاولیاء (لاہور)مدنی کام کے لئے تشریف لے گئے تھے مگر افسوس کہ ڈاکوؤں نے لُوٹا اور فائرنگ کی، جس میں سلیم بلالی بھائی کو دو گولیاں لگیں۔ اللہ پاک آپ کو صبر عطا فرمائے، شِفائے کامِلہ عاجِلہ نافِعہ عطا فرمائے، اللہ کریم آپ کی اس پریشانی کو آپ کے لئے گناہوں کا کفّارہ اور ترقّیِ درجات کا باعث بنائے۔ صبر و ہمّت سے کام لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ سب بہتر ہو جائے گا، اللہ پاک کرم فرمائے گا، میرے لئے بھی بےحساب مغفرت کی دعا فرمایئے گا، لَابَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ! لَابَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ! لَابَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ! یعنی کوئی حرج کی بات نہیں اللہ نے چاہا تو یہ مرض گناہوں سے پاک کرنے والا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد


Share

Articles

Comments


Security Code