مدرسۃُ المدینہ

ماہنامہ مارچ2022ء

مدرسۃُ المدینہ فیضِ عالم چوہنگ  (لاہور)

قراٰنِ پاک  جس میں تحریف و تبدیلی کی گنجائش نہیں ، لاریب وبے مثال ہے ، جس کی تلاوت سے دِلوں کو سکون نصیب ہوتا ہے۔ اس کی تلاوت سکھانے میں مدرسۃ ُالمدینہ چوہنگ ( لاہور ) بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔

اس مدرسۃُ المدینہ کا سنگ ِبنیاد الحاج میاں منیر احمد نقشبندی صاحب (مہتمم مدرسہ فیضِ عالَم)نے  رکھا۔ مدرسۃ ُالمدینہ چوہنگ ( لاہور ) کی تعمیر کا آغاز 2007 ءمیں ہوا ، اس میں ایک ناظرہ اور 4 حفظ کی کلاسز ہیں جن میں 135 طلبہ تعلیم ِقراٰن میں مصروف ہیں۔ اب تک (یعنی 2021ء تک) مدرسۃُ المدینہ چوہنگ سے 500 بچّوں نے ناظرہ قراٰن مکمل کیا اور 200 سے زائد طلبہ نے حفظ کی سعادت پائی۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ چوہنگ “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code