اوراد و وظائف

ماہنامہ مارچ2022ء

بُخار سے شِفا

جس کو بخار ہو سات بار یہ دعا پڑھے :

بِسْمِ اللّٰہ الْکَبِیْرِ اَعُوْذُ بِاللّٰہ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ  (مستدرک للحاکم ، 5 / 592 ،  حدیث : 8324)

اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو کوئی دوسرا نمازی آدمی سات بار پڑھ کر دم کر دے یا پانی پر دم کر کے پلا دے  اِن شآءَ اللہ  تعالیٰ بخار اتر جائےگا۔  ایک مرتبہ میں بخار نہ اترے تو بار بار یہ عمل کریں ۔  (جنتی زیور ، ص580 بتغیر)

ذ ہن کھولنے کے لئے

ہر روز سبق سے پہلے اکتالیس مرتبہ(یہ دعا) پڑھ کر سبق شروع کریں :

اِلٰہِیْ اَنْتَ اِلٰهٌ عَالِمٌ وَّاَنَا عَبْدُكَ جَاھِلٌ اَسْئَلُكَ اَنْ تَرْزُقَنِیْ عِلْمًا نَّافِعًا وَّفَھْمًا کَامِلًا  وَّطَبْعًا زَکِیًّا وَّقَلْبًا صَفِیًّا حَتّٰی اَعْبُدَكَ وَلَا تُھْلِکْنِیْ بِالْجَھَالَةِ بِرَحْمَتِكَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ (کام کے اوراد ، ص3)

وُسعتِ رزق

  یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ پانچ سو بار ، اول وآخر درود شریف 11 ،  11بار ، بعد نمازِ عشا ، قبلہ  رُو ، باوضو ، ننگے سر ، ایسی جگہ پڑھئے کہ سراورآسمان کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو ، یہاں تک کہ سر پر ٹوپی بھی نہ ہو۔  (کام کے اوراد ، ص3)

گمشدہ شے کے ملنے کا عمل

 چالیس بار سورۂ یٰس شریف سات دن تک پڑھے۔ (کام کے اوراد ، ص4)


Share