Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

Book Name:Karamat e Imam Hussain Aur Yazeed ka Anjam e Bad

دن حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوئیں: یارسول اللہ!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم میں نے آج ایک پریشان خَواب دیکھاہے۔حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے دریافت فرمایا:توعرض کی: وہ بہت ہی شدیدہے۔تونبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنےفرمایا وہ خواب ہے کیا ۔؟تو عرض کی: میں نے دیکھا کہ  آپ کے جَسدِ اطہر سے ایک ٹکڑا کاٹا گیا اور اسے میری گود میں رکھا گیا۔ارشادفرمایا :تم نے بہت اچھا خواب دیکھا،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ فاطمہ کے بیٹا ہوگااوروہ تمہاری گود میں دیا جائےگا۔ ایساہی ہوا کہ حضرت امام حُسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  پیدا ہوئے اورمیری گود میں دیئے گئے۔حضرت سَیِّدَتُنا اُمُّ الْفَضْل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں: میں نے ایک دن حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی خدمتِ اَقْدس میں حاضر ہوکر حضرت اما مِ حُسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کوآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی گود میں دیا،کیا دیکھتی ہوں کہ چشمانِ  مُبارک سے آنسوجاری ہیں۔ میں نے عرض کی:یارسول اللہ!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم میرے ماں باپ آپ پرقربان ہوں! ایسا کیا ہوا؟ فرمایا:جبریل عَلَیْہِ السَّلَام میرے پاس آئے اوراُنہوں نے مجھے یہ خبردی کہ میری اُمَّت میرے اس فرزند کو قتل کرے گی۔ میں نے کہا: کیااس کو؟ فرمایا:ہاں اور میرے پاس ا س کے مَقْتل(شہید ہونے کی جگہ ) کی سُرخ مٹی بھی لائے۔ (تاریخ مدینہ دمشق، ج۱۴،ص۱۹۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اُس وقت کا تَصَوُّر دِل لرزادیتاہے جب کہ اس فر زَنْدِ اَرْجمندرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کی وِلادَت کی مُسَرَّت کے ساتھ ساتھ شَہادَت کی خَبَر پہنچی ہوگی،