Book Name:Maujzaat e Mustafa
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیگر مُعْجِزَاتِمُصْطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مَعْلُومات حاصل کرنے کےلیے شیخُ الْحَدِیْث حَضْرت علّامہ مولانا عبدُالْمُصْطفٰےاَعْظَمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیکی تحریرکردہ کتاب ”سیرتِ مُصْطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ“کا مُطالَعَہ فرمائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس کتاب کی تخریج وغیرہ کاکام دعوتِ اسلامی کی عِلْمی وتحقیقی مَجْلس ”اَلْمَدِیْنۃُالْعِلْمِیَّۃ“نے سَراَنْجام دیا اوردعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ نے اِسے شائع کیا ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ اَلْمَدِیْنۃُالْعِلْمِیَّۃ دعوتِ اسلامی کی وہ مجلس ہے جس نے خالِص عِلْمی، تحقیقی او راشاعتی کام کابِیڑا اُٹھایا ہے۔ اس کے مُنْدَرِجہ ذیل دس شُعبے ہیں:
(1) شُعْبۂ کتُبِ اعلیٰ حضرت (2) شُعْبۂ تراجم کُتُب
(3) شُعْبۂ درسی کُتُب (4) شُعْبۂ تخریج
(5) شُعْبۂ تفتیش کُتُب (6) شُعْبہ اصلاحی کتب
(7) شعبۂ امیراہلسنت (8) شُعْبۂ فیضانِ صَحابہ و اَہْلبیت
(9) شُعْبہ فیضانِ حَدیث (10) شُعْبۂ نَشْرواِشاعت
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحمَّدٍ
بَیان کا خُلاصہ:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بَیان میں ہم نے تاجدارِ مدینہ ، قَرارِ قَلْب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مُعْجِزَات کے بارے میں سُنا۔ سب سے پہلے ہم نے کئی مُعْجِزَات پر مُشْتمل واقعہ ٔ جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سُنا کہ جس میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تین دن کے فاقہ اور بُھوک کی شِدَّت کے باوُجُود ایک چَٹا ن کو نِہا یت آسانی سے توڑ دیا ، حالانکہ پُورے لشکرِ صَحابہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں اسے کوئی بھی