Maujzaat e Mustafa

Book Name:Maujzaat e Mustafa

سَعادَت ہے۔اِن مَدنی قافلوں کی بَرَکت سے پَنْج وَقتہ نَماز ونَوافِل کی پابندی کے ساتھ ساتھ پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتیں بھی سیکھنے کوملتی ہیں اوریُوں عِلْمِ دِیْن حاصل کرنے کامَوۡقَع مُیسَّرآتاہے۔

مدنی کاموں میں حِصّہ لیجئے !

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مَدَنی قافلوںمیں سَفرکی بَرَکت سےبے شُمار افراد اپنے سابِقَہ طَرزِ زِندَگی پر نادِ م ہوکرگُناہوں بھری زِندگی سے تائِب ہوگئے اوردعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ  ہوکرذیلی حلقے کے بارہ مدنی کاموں میں حصّہ لینے  والے بن گئے ۔ذیلی حلقے کے بارہ مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام روزانہ "مسجد درس"بھی ہے۔مسجد دَرْس درحقیقت حُصُولِ عِلْمِ دِیْن کی مُختصر کوشش ہے جس میں سُنَّتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں۔صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  بھی مسجد میں  دَرْس  وبیان اور سیکھنے سکھانے کے  مدنی حلقے  لگایا کرتے تھے  اورپیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ان علمی حلقوں  میں شِرکَت فرمایا کرتے تھے۔چُنانچہ حَضْرتِ عبدُاللہ بن عَمۡرۡورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی  عَنہُ سے روایت ہے کہ بے شک رَسُوْلُ اللهصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  دو مجلسوں کے پاس سے گزرے جو آپ کی مَسْجدمیں تھیں۔فرمایا دونوں کارِ خَیْر اور نیکی میں مَصْروف ہیں،لیکن ان میں سے ایک اَہل ِ مَجْلس دوسرے اَہْلِ مَجلس سے اَفْضل و بہتر ہیں۔یہ جماعت جو دُعا میں مَشْغُول ہے تو یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کو پکارتے اور اس کی جانب اِظْہارِ رَغْبت کرتے ہیں۔اگر (وہ)چاہے (تو )ان کی دعا کے عِوَض اِن کوعطا فرماۓ اور اگر چاہے تو روک دے اور کچھ نہ دےمگر یہ دوسرا گروہ جو تکرارِ عِلْم میں مَصْروف ہےتو یہ لوگ فقہ یا عِلْم سیکھتے ہیں اور آگے جاہلوں کو سکھاتے ہیں ان کا فائدہ زِیادہ ہے اور دوسروں کو پہنچتا ہے۔تو یہ گروہ جماعتِ اَوَّل سے اَفْضل اور بہتر ہےاور بیشک مجھے مُعلّم بنا کر مَبْعُوث کیا گیا ہے ۔ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  عِلْم کا دَرْس و تکرار کرنے والی جماعت میں بیٹھ گئے۔ (اشعۃ اللمعات اردو،جلد اول،ص۵۱۷)