Maujzaat e Mustafa

Book Name:Maujzaat e Mustafa

جنّت کے وَسْط میں مَکان حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اگر فَرِیْقَین میں سے کوئی ایک بَدْ اَخْلاق ہو تو دوسرے فَریق کو چاہئے کہ  وہ صَبْر کادامن نہ چھوڑےکیونکہ اس صُورت میں ثَوابِ عَظِیْم  ہاتھ آ سکتا ہے اوربے صبری کی صورت میں اتنے بڑے ثواب سے محرومی ہوسکتی ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں

ہربنا کام بِگڑ جاتا ہے نادانی میں

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب !                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحمَّدٍ

قِیامت  تک کے لئے مُعْجِزَہ:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!رَسُولِ اَعْظَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مُعْجِزَات میں سے ایک بہت ہی جَلِیْلُ الْقَدر مُعْجِزَہ قرآنِ مجید بھی ہے۔بلکہ اگر اس کو ”اَعْظَمُ الْمُعْجِزات یعنی سب سے بڑا مُعْجِزَہ“ کہہ دیاجائے تو بے جا نہ ہوگا، کیونکہحُضُورِ اَقْدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے دوسرے مُعْجِزَات تو اپنے وَقْت پر ظُہُور پذیر ہوئے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے زَمانے ہی کے لوگوں نے وہ مُعْجِزَات مُلاحَظہ کئے مگر قرآنِ مجیدآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا وہ عَظِیْمُ الشَّان مُعْجِزَہ ہے کہ قِیامت تک باقی رہے گا۔یہ ایک ایسا مُعْجِزَہ ہے کہ جس کا چیلنج خود اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے فُصَحائے  عَرَب کو کیا ہے ۔چنانچہ پارہ1،سُورَۃُ الۡبقرہ کی آیت نمبر 23میں  اِرْشاد فرمایا:

وَ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ۪-وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ