Book Name:Maujzaat e Mustafa
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 862صفحات پر مشتمل کتاب "سیرتِ مصطفیٰ" جس میں بارہویں والے آقا،مکی مدنی مصطفیٰ،حبیبِ کبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حسین بچپن،با حیا جوانی،آپ کی ہجرت،غزوات،معجزات اور بہت کچھ ہے،اس کے صفحہ نمبر 325 سے ایک عظیم معجزہ سُنیے اور ایمان تازہ کیجئے،چنانچہ
حَضْرتِ سَیِّدُنا جَابِر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ فاقوں سے شکم ِاَقْدَس پر پتّھر بندھا ہوا دیکھ کر میرا دل بھر آیا،چُنانچہ میں حُضُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اِجازَت لے کر اپنے گھر آیا اور اپنی اَہْلِیَّہ سے کہا کہ میں نے نبیِ اَکْرَم، نُورِ مُجَسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو اِس قَدر شدید بُھوک کی حالت میں دیکھا ہے کہ مجھ میں صَبْر کی تاب نہیں رہی۔ کیا گھر میں کُچھ کھانا ہے؟اُنہوں نے کہا کہ گھر میں ایک صَاع(تقریباً چارکلو) جَو کے سِوا کُچھ بھی نہیں ،میں نے کہا کہ تُم جلدی سے اُس جَو کو پیس کر گُوندھ لو ،پھر میں نے اپنے گھر کا پَلا ہوا ایک بکری کا بچّہ ذَبْح کرکے اس کی بوٹیاں بنا ئیں اور زَوجَہ سے کہا کہ جَلد اَزْ جَلد گوشت اور روٹیاں تَیّار کر لو،میں حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بُلا کرلاتا ہوں،چلتے وَقْت زَوجَہ نے کہا :دیکھنا !حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے عِلاوہ صِرْف چند ہی اَصْحاب کو ساتھ میں لانا کیونکہ کھانا کم ہے، کہیں مجھے رُسْوا مت کر دینا۔
حَضْرتِ سَیِّدُناجابررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے خَنْدق پرآ کر آہستگی سے عَرْض کیا کہ یارَسُوْلَ اللہ!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک صاع آٹے کی روٹیاں اور ایک بکری کے بچّے کا گوشت میں نے گھر میں تیار کروایا ہے ،لہٰذا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ صِرْف چند اَشْخاص کے ساتھ چل کر تَناوُل فرما لیں،یہ سُن کر حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ اے خَنْدق والو!جابر نے دَعْوتِ طَعام دی ہے، لہٰذا سب لوگ ان کے گھر پر چل کر کھانا کھا لیں، پھر مُجھ سے فرمایا کہ جب تک میں نہ آجاؤں روٹیاں مت پکوانا، چُنانچہ جب حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَتَشْریف لائے تو گوندھے ہوئے آٹے میں اپنا