Book Name:Maujzaat e Mustafa
لیا۔ کچھ عَرصے بعد میں نے مُلتان کالج میں داخِلہ لے لیا، میری خُوش قسمتی کہ وہاں بھی دعوتِ اسلامی سے وابستہ اِسلامی بھائیوں سے میری مُلاقات ہو گئی۔ ایک دن ایک اسلامی بھائی نے اِنْفرادی کوشش کرتے ہوئے باب ُالمدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی انعامات و مدنی قافِلہ کورس میں شِرکت کا ذِہْن دیا۔ جب میں اِمتحان دے کر فارغ ہوا تو کورس کرنے عالمی مدنی مرکز فَیْضانِ مدینہ جا پہنچا۔ مدنی انعامات و مدنی قافِلہ کورس کی بھی کیا بات ہے، اس نے تو میری سوچ یکسر بدل کر رکھ دی۔ کورس کے دَوران ہی ہمارے ڈویژن مُشاوَرَت کے نگران نے اِنْفرادی کوشش کرتے ہوئے دَرْسِ نِظامی (عالم کورس) کرنے کا ذِہْن دیا۔ میں نے گھر والوں کو راضِی کیا اور دَرْسِ نِظامی میں داخِلہ لے لیا۔ جب میں دَرَجہ ثالثہ (تیسرے سال) میں تھا ،تو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ترغیب دِلانے پر 12 ماہ کے مدنی قافلے کا مُسافر بن گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتادمِ تحریر میں بارہ ماہ کے مدنی قافلے کا مُسافر ہوں۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحمَّدٍ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگرابھی تک 25 جھنڈے یا 12 جھنڈے نہیں لگائے تو ہمت کر کےبارہویں تک بلکہ پورا ماہِ نور ہی اپنی مسجد، گھر، دکان، کارخانہ وغیرہ پر دعوتِ اسلامی کا فیضانِ رضا، فیضانِ غوثُ الوری اور فیضانِ گنبدِ خضرا سے مالا مال جھنڈا لگانے کی نیت کر لیجئے اور یاد رکھئے! جھنڈے سائیکل، اسکوٹر، کار، بسوں، ویگنوں، ٹرکوں، ٹرالروں، ٹیکسیوں، رِکشوں، ریڑھوں، گھوڑا گاڑیوں وغیرہ سب پر اپنے پلے سے لگانے ہیں۔
نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دنیا پر چھا جاؤ
نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا ہر گھر میں لہراؤ
٭اے عاشقانِ میلاد! اپنے گھر پر 12 جھالروں (یعنی لڑیوں) یا کم از کم 12 بلبوں سے اور اپنی