Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait

Book Name:Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait

جائیں گے۔ چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے :

خَیْرُ النَّاسِ اَنْـفَعُہُمْ لِلنَّاسِ یعنی  لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو انہیں سب سے زیادہ نفع پہنچانے والا ہو۔ (معجم الاوسط، ۴/۲۲۲، حدیث: ۵۷۸۷)

پیارے اسلامی بھائیو! اچھے ماحول سے وابستگی انسان کے ظاہر و باطِن کی اِصلاح کا باعِث بنتی ہے کیونکہ اچھا ماحول اچھی صُحْبَت فراہم کرتا ہے اور یہ تو ہر ایک جانتا ہے کہ اچھی صُحْبَتانسان پر اثر انداز ہوکر اسے بھی اچھا بنادیتی ہے۔ علامہ جلالُ الدِّین رُومی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :

صُحبتِ صالِـح تُرا صالِـح کُـنَد     صحبتِ طالِـح تُرا طالِـح کُـنَد

یعنی اچھّے کی صُحْبَت تجھے اچھّا بنادے گی اوربُر ے کی صُحْبَت تجھے بُرا بنادے گی۔

عطائے حبیبِ خدا مدنی ماحول

ہے فیضانِ غوث و رضاؔ مدنی ماحول

اچھی صُحْبَت اگرچہ مختصر ہی کیوں نہ ہو مگر اس کے بے پناہ فوائد ہیں۔چنانچہ،

مجلسِ ذکر میں شرکت کی فضیلت

مسلم شریف کی ایک طویل حدیثِ مبارک ہے جس میں اُن خوش نصیبوں کے لئے مُژدَۂ  جا نفِزا ہے، جو ذِکْرُاللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے لئے حلقہ بناتے اور جمع ہوکراپنے معبودِ بَرحق کا ذکر کرتے ہیں، اس حدیثِ مُبارک کے آخرمیں ہے کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:

    فَیَقُوْلُوْنَ رَبِّ فِیْھِمْ فُلَا نٌ عَبْدٌ خَطَّاءٌ اِنَّمَا مَرَّ فَجَلَسَ مَعَھُمْ   یعنی فرشتے (بارگاہِ رَبُّ العِزَّت عَزَّوَجَلَّ میں) عرض کرتے ہیں، اے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ ! اِن میں فُلاں بندہ بڑا گنہگار تھا،وہ ان (یعنی ذکر کرنے والوں ) کے قریب سے گزرا تو اِن کے ساتھ بیٹھ گیا۔ مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایاکہ  اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَلَہٗ غَفَرْتُ ھُمُ الْقَوْمُ لَا یَشْقٰی بِھِمْ جَلِیْسُھُمْ یعنی  میں نے اسے بھی بخش دیا۔ وہ (ذکرکرنے