Book Name:Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait
بوجھ اُٹھائے مارے مارے پھر رہے ہوں گے،مگر عُلماء کے سَروں پر عزّت کا تاج ہوگا ،اُس وقت سب پر ظاہر ہوجائے گا کہ حقیقی عزّت والا وہ ہے جو مالکِ روزِ جزاء عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں عزّت والاہے ۔
رِسالہ”عُلماء پر اِعتراض منع ہے“ کا تعارف
عُلماء کی قدر ومَنْزِلَتْ اور ان کا مقام ومرتبہ جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے33 صفحات پر مشتمل رِسالہ بنام ”علماء پر اعتراض منع ہے“ ھدیّةً حاصل کرکےاس کامطالعہ کیجئے۔ اس رسالے میں آپ پڑھیں گے کہ بڑے بڑے شاہانِ وقت عُلَماء کا کس قدر احترام کرتے تھے ، ایک عالِم، غیرِعالِم پر کیوں فضیلت رکھتا ہے؟عُلَماء کی توہین کب کُفْر ہے اور کب نہیں؟ شیطان لوگوں کو عُلَماء سے کیوں دور کرتا ہے؟ نیز اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن اور شیخِ طریقت،اَمِیْرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عُلَماء کی شان کِن الفاظ میں بیان فرمائی ہے؟ تو آج ہی یہ رِسالہ ”عُلماء پر اعتراض منع ہے“ مکتبۃ المدینہ سے حاصِل کرکے نہ صرف خود پڑھیں بلکہ تقسیمِ رسائل کرکےیعنی دوسروں کو تحفۃً پیش کرکے ڈھیروں اجروثواب کمائیں۔اللہعَزَّ وَجَلَّ ہمیں علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کے مقام ومرتَبہ کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جامعۃ المدینہ میں داخلہ لیجئے!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیخِ طَرِیقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عِلم دوستی، اِشَاعتِ علمِ دِین کی تڑپ اور عُلَمائے کِرام سے مَحَبَّت کے نتیجے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام درسِ نظامی یعنی عالِم کورس کروانے کے لئے جامعۃُ المدینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ پاکستان بھر کے جامعاتُ المدینہ سے ہرسال عُلمائے کِرام فَارِغُ التَّحْصِیْل ہوکراپنے مَنْصَب کے مُطَابِق مختلف فرائض سَراَنْجَام دے رہے ہیں۔آیئے!آپ بھی انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام کی وِراثت میں سے حصّہ پانے