Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait

Book Name:Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait

      کی حِرص ملے گی،الغرض بار بار راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے کی زندَگی میں مَدَنی انقِلاب برپا ہوجائے گا،ان شاء اللہ عزوجل۔اسلامی بہنوں کو بھی چاہئے کہ اپنے شَہر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کریں۔

دل اورناک کے مَرَض سے نجات

 

آپ کی ترغیب وتَحریص کے لئے عاشِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے مَملُو ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں چُنانچہ مُرادآباد(یوپی،ہند)کے ایک اسلامی بھائی کی تحریرکاخلاصہ ہے:تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک،’’دعوتِ اسلامی ‘‘ کے مشکبارمَدَنی ماحول سے وابَستگی سے قبل میں گناہوں کے سَمُندَرمیں غرَق تھا۔نَمازوں سے دُوری‘فیشن پرستی اوربے حیائی کی نُحُوستوں میں جکڑاہوا ہونے کے سبب میری زندَگی کے ایّام جو کہ یقینا انمول ہیرے ہیں غفلت کی نَذر تھے۔رُوحانی اَمراض کے علاوہ میں جسمانی اَمراض میں بھی گرفتارتھا،چنانچِہ مجھے ناک کی ہڈّی بڑھ جانے کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری بھی تھی،جس کی وجہ سے میں کافی اذیَّت کا شکار رہتا تھا۔بِالآخِرعِصیاں کی تاریک رات کے سیاہ بادَل چَھٹے۔ہُوایوں کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت سنّتوں کی تربیت کیلئے سفرکرنے والے مَدَنی قافلے میں سفرکی سعادت نصیب ہوئی،عاشقانِ رسول کی صُحبت کی بدولت میری زندگی کے اندرمَدَنی اِنقِلاب برپاہوگیااورمیں نے تمام سابِقہ گناہوں سے توبہ کرکے اپنے آپ کوسنّتوں کے راستے پرڈال دیا،الحمدللہ عزوجل یہ بَرَکت بھی نصیب ہوئی کہ مَدَنی قافِلے سے واپَسی پرمیری ناک کی بڑھی ہوئی ہڈّی دُرُست ہوچکی تھی اور کچھ دنوں کے بعدمیرادل کا مَرَض بھی خَتم ہوگیا۔

 

دل میں گر دَرد ہو ڈر سے رُخ زَرد ہو   پاؤ گے فَرحتیں قافلے میں چلو

ہے   شِفا   ہی   شِفا، مرحبا!   مرحبا!  آکے خود دیکھ لیں،قافِلے میں چلو