Book Name:Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait
طرح پاکِیزہ زِندگی گُزارے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّموجُودہ دور میں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ بات کسی سے ڈَھکی چُھپی نہیں ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے راہِ راست سے بھٹکے ہوئے بے شمُار افراد خوفِ خُدا اور عشقِ مُصطفٰےکے پیکر بن گئے۔دعوتِ اسلامی نے مُعاشرے کی اِصلاح اور نوجوانوں کی علمی،عَمَلی و اَخلاقی تَرْبِیَتْ کےلئے جو اِقدامات کئے ہیں اُن سے لوگوں کی ایک تعداد واقِف ہے۔ آیئے خود بھی اور اپنی اولاد کو بھی دعوتِ اسلامی کے مہکتے ہوئے مدنی ماحول سےوابستہ کرلیجئے ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ دِین و دُنیا کے ڈھیروں فوائد حاصِل ہوں گے۔
یادرہے کہ اچھا ماحول اپنانے والاشخص نہ صرف خُودفائدے میں رہتا ہے بلکہ وہ اپنی ذات سے دوسروں کو بھی نَفْع بخشتا ہے، اِسے اِس مثال سے سمجھیں کہ شہد کی مکھی دیگر عام مکھیوں کی طرح گندگی اور غِلاظَت والے ماحول سے تَعَلُّقْ رکھنے کے بجائے اچھے ماحول کو اپناتی ہے وہ چمنستان میں پَھلوں اور پُھولوں کی صُحْبَت اختیار کرتی ہے۔اس کے نتیجےمیں شہد پیدا ہوتا ہے جس کے بے شُمارمنافع ہیں۔ چنانچہ پارہ 14،سُوْرَةُ الـنَّحْل، آیت 69 میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
یَخْرُ جُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِؕ- (پ۱۴، النحل:۶۹)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اُس کے پیٹ سے ایک پینے کی چیز رنگ بَرنگ نکلتی ہے جس میں لوگوں کی تندرستی ہے ۔
ظاہر ہے یہ اچھے ماحول ہی کی برکتیں ہیں،معلوم ہوا کہ اچھے ماحول سے وابستہ ہونے والے اَفراد جہاں خود قابلِ تعریف ہوتے ہیں وہاں دوسروں کے لئے بھی نفع کا باعث بنتے ہیں اور جو مسلمان اپنے دوسرے اسلامی بھائیوں کے لئے جس قَدَرنَفْع بخش ہوگا ،اُسی قَدَر اس کے مَرَاتِب و دَرَجات بلند ہوتے