Book Name:Aashiqon ka Safr e Madina
عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ سے آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو سَفَرِ مدینہ کا مُژدَہ مِلتا ہے تو آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دل کی دُنیا زَیر و زَبر ہوجاتی ہے،اَشکوں کا تَھما ہوا طُوفان آنکھوں کے ذریعے اُمَنڈ آتاہے اور گویا آپ اِن اَشعار کی عَمَلی تصویر بن جاتے ہیں :
مدینے کا سَفَر ہے اور میں نَمدیدہ نَمدیدہ جَبِیں اَفسُردہ اَفسُردہ بدن لَرزیدہ لَرزیدہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہعَزَّ وَجَلَّ ہمیں بھی عاشقِ مدینہ،اَمِیْر ِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے صَدَقے غمِ مدینہ کی لازوال دَولَت سے سَرفَراز فرمائے اور بار بار اپنے مرشِدِ کریم کے ساتھ سَفَرِ مدینہ کی سعادت اور مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی بااَدَب حاضِری نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً میں رَوْضَۂ رسول کے رُوبَرُو سَلام پیش کرنا بَہُت بڑی سعادت ہے۔اے کاش! ہماری زِندگی میں بھی وہ مُبارَک لَمحات آئیں مگر یہ بھی یاد رکھئے کہ جِسے اِس دَر کی حاضِری نصیب ہو اُس کے لئے ضروری ہے کہ اِس بارگاہ ِ عالی کے آداب کا خاص خیال رکھے ،کیونکہ ذَرا سی بے اِحتِیاطی سَخْت مَحرومی کا سبب بَن سکتی ہے۔آئیے! اب خلیفۂ اعلیٰ حضرت،صدرالشریعہ،بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی لکھی ہوئی عظیم الشان و مایہ ناز کتاب "بہارِ شریعت" کی روشنی میں سَفَرِ مدینہ اور رَوضَۂ اَقْدَس کی حاضِری کے کچھ آداب سُنتے ہیں چنانچہ،
صَدرُالشَّریعہ،
بَدْرُالطَّریقہ حضرت علّامہ مَولانا مفتی محمد امجد علی اَعْظَمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی
عَلَیْہ رَوضَۂ رسول پر