Book Name:Aashiqon ka Safr e Madina
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گُناہوں سے بچنے،نیکیاں کرنے،اپنے دل میں مکّے مدینے کی تڑپ پیدا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سَفَر کو اپنا مَعْمُول بنا لیجئے نیز ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام روزانہ ’’صدائے مدینہ‘‘لگانا بھی ہے،دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں نمازِ فَجْر کے لئے مسلمانوں کو جگانا ’’صدائے مدینہ‘‘ کہلاتا ہے۔نمازِ فَجْر کے لئے مُسلمانوں کو جگانا عظیم سعادت اور حضرتِ سَیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سُنّت ہے۔مَنْقُول ہے کہ اَمِیْرُ المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی یہ عادتِ مُبارَکہ تھی کہ جب نمازِ فَجْر کے لئے اپنے گھر سے تشریف لاتے تو راستے میں لوگوں کو نماز کے لئے جگاتے ہوئے آتے نیز اذانِ فَجْر کے فوراً بعد اگر مسجد میں کوئی سویا ہوتا تو اُسے بھی جگادیتے۔([1])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اَمِیْرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مُریدِین و مُتَعَلِّقِیْن ومُحِـبِّیْن اور تمام دعوتِ اسلامی والوں کومدنی اِنعامات میں سے ایک مدنی اِنعام صدائے مدینہ لگانے کابھی عطا فرمایا ہے، بِلا شُبہ روزانہ سینکڑوں اسلامی بھائی فَجْر کے وَقْت مُسلمانوں کو نمازِ فَجْر کے لئے جَگاتے اور اَدائے فاروقی پر عمل کرتے ہوئے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہیں۔آئیے اسی ضمن میں ایک مدنی بہار سُنتے ہیں۔
مہاراشٹر(ہند)کے اسلامی
بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے:دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قَبْل میں مَرَضِ عِصْیاں (یعنی گُناہوں کی بیماری)میں اِنتہاء درجے تک مبُتلا ہو چُکا تھا۔دن بھرمَزدوری