Book Name:Aashiqon ka Safr e Madina
لوگوں کو یُوں پاک و صاف کردیتا ہے جیسے بَھٹّی لوہے کا زنگ صاف کر دیتی ہے۔([1])
(2)جو شَخْص میری(قَبْر کی) زِیارَت کے لئے آئے اور میری زِیارَت کے سِوا اُس کا کوئی مَقصَد نہ ہو تو مجھ پر حق ہے کہ میں قِیامت کے روز اُس کی شفاعت کروں۔([2])
میری قَبْر کی زِیارت کرنا میری ہی زِیارت کرنا ہے
(3)مَنْ حَجَّ فَزَارَ قَبْرِیْ بَعْدَ وَفَاتِیْ فَكَاَنَّـمَا زَارَنِیْ فِیْ حَيَاتِیْ جس نے میری وَفاتِ ظاہری کے بعد حج کیا پھرمیری قَبْرِ مبارَک کی زِیارَت کی تو گویا اُس نے میری حیات ہی میں میری زِیارَت کی۔([3])
زِیارتِ رَوضۂ اَقدَس کے دس(10) فوائد
مُبَلِّغِ اِسْلَام شیْخ شُعَیْب حَرِیْـفِیْشرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اِرشاد فرماتے ہیں:سرکارِ مدینہ، سُرورِ قلْب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی قَبْرِ اَقدَس کی زِیارَت کرنے والے کے لئے دس(10) کرامات یعنی عزَّتیں ہیں:(۱)وہ بُلند مَرتَبَہ ہوگا(۲)حُصولِ مَقصَد میں کامیاب ہوگا(۳)اُس کی حاجت پُوری ہوگی (۴) اُسے عَطِیَّات خَرْچ کرنے کی تَوفیق مِلے گی(۵)وہ ہلاکت و بَربادی سے اَمْن میں رہے گا (۶)عُیوب ونَقائِص سے پاک ہو گا(۷)اُس کی مُشکِلات آسان ہوں گی(۸)حادِثات سے اُس کی حِفاظت ہو گی (۹)اُسے آخِرَت میں اچّھابَدلہ مِلے گااور(۱۰)مَشرِق ومَغرِب کے رَبّ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت مِلے گی۔([4])
یارَبّ!تیرے مَحبوب کا جلوہ نظر آئے اُس نُورِ مُجَسَّم کا سَراپا نظر آئے