Aashiqon ka Safr e Madina

Book Name:Aashiqon ka Safr e Madina

مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تادمِ تحریر 97 سے زیادہ شعبےقائم ہیں،اِنہی میں سے ایک شعبہ”مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ“ بھی ہے جو کہ شب و روز پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کرنے میں مَصْرُوفِ عمل ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّغمخواریِ اُمّت کی خوشبوؤں سے لبریز اس مجلس کی طرف سے ہر ماہ تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار(1,25,000) بیماروں اور پریشان حال لوگوں میں کم  وبیش 4 لاکھ سے زائد تعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کے لئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔یاد رہے! اِس مجلس کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص  عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہ پاکستان کے سارے صُوبوں کے سینکڑوں شہروں میں سینکڑوں بستے لگائے جارہے ہیں نیزپاکستان کے علاوہ دِیگر مُمالک مَثَلاً ساؤتھ افریقہ، کینیڈا، ماریشس، امریکہ، اسپین، یونان، ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا،افریقہکے شہر(ممباسا، تنزانیہ ، یوگنڈا)،اِنْگلینڈ(کے شہر بریڈ فورڈ، برمنگھم)،بنگلہ دیش اورہندمیں بھی تعویذاتِ عطّاریہ کے سینکڑوں بستوں کی ترکیب ہے۔ مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ سے وابستہ اسلامی بھائی دُکھی اِنْسانِیّت کی خالِصَۃً غمخواری کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو عام کرنے میں مَصْرُوف ہیں۔اے کاش ! ہم سب کو مدنی کام کرنے کا جذبہ نصیب ہوجائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

 

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد