Book Name:Farooq e Azam ka Ishq e Rasool
ساداتِ کرام کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش آنا چاہیے اوران کی خِدْمت کرتے رہنا چاہیے تاکہ ہمیں بھی اللہعَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا و خُوشْنوی حاصِل ہو سکے۔
ہم کو سارے سیّدوں سے پیار ہے
ان شاءاللہ دوجہاں میں اپنابیڑاپار ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر آپ سَیِّدُنا فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی طرح دیگر صحابۂ کرام عَلَیہِمُ الرِّضوَانکے عشقِ رسول کے پیارے پیارے واقعات پڑھنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 274 صفحات پرمُشْتمل عِشقِ رسول کے جام پلانے والی بہت ہی پیاری کتاب” صحابہ ٔکرام کا عشقِ رسول“ کاضَرورمُطالَعہ فرمالیجئے۔اس کتاب کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح عِشْقِ رسول وعشقِ صحابہ و اَہلبیت کو دل میں مزید بڑھانے کیلئےدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے!اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اَعما لِ صالحہ کی دولتِ بیش بَہاحاصل ہوگی، گُناہوں سے نَفْرت کا ذِہْن بنے گا اورہماری آخرت بھی سَنور جائے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی
بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّآج کے
بیان میں ہم نے سَیِّدُنافارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے حوالے سے پیارے پیارے واقعات اور