Book Name:Farooq e Azam ka Ishq e Rasool
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینےوالے بن گئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مدنی کام ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں اَوّل تاآخرشرکت بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا ہفتہ وار سُنَّتوں بھرا اجتماع تلاوتِ قرآن،نعتِ رَحْمتِ عَالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،سُنَّتوں بھرے بیان،رِقَّت اَنگیز دُعا،ذِکر ودُرُودکے مدنی پُھولوں اور عِلْمِ دین کے گُلدستوں سے سَجا ہوا ہوتا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !یہ ہفتہ وارسُنَّتوں بھرااجتماع حُصُولِ علم ِدین کا ایک بہترین ذَرِیْعہ ہے ، لہٰذاپابندیِ وَقْت کے ساتھ شِرکت فرما کر خُوب خُوب سُنَّتوں کی بہاریں لوٹئے اور سُنَّتوں کی تَربِیَت کےمدنی قافلوں میں سفراِخْتیارفرما کراپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذَخیرہ اِکٹھا کیجئے۔ آئیے!ترغیب کے لیےایک مدنی بہارسُنتے ہیں۔
ضلع مُظَفَّر آباد (کشمیر) کے مُقیم
اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مدنی ماحول کی برکات کا تَذکرہ کچھ اس طرح
کرتے ہیں:میں قرآنِ پاک حفظ کررہا تھا مگر افسوس! میری عَملی حالت بہت خراب تھی۔ نیکیوں
سے کوسوں دُور،آوارہ لڑکوں کی طرح زِنْدگی گُزار رہا تھا۔ سُنَّتوں پر عمل کرنے
کا شوق تھا نہ ہی عبادتِ الٰہی بَجالانے کا ذوق۔ میرے اُجڑے گلستاں میں عمل کی مدنی
بہار کچھ اس طرح آئی،میرے ایک عزیز جن کی دُکان پر اکثر میرا آنا جانا رہتا تھا
، ایک دن وہ مجھ سے کہنے لگے:آپ قرآنِ کریم حفظ کررہے ہیں، لیکن آپ کی عادات و
اَطْوار عام لڑکوں کی طرح ہی ہیں،آپ اپنے سر پر عمامہ تو دُور کی بات ٹوپی تک نہیں
پہنتے، اس طرح آپ اوراسکول و کالج کے عام لڑکوں کے درمیان کیا فرق رہ گیا؟مزید
کہنے لگے: میرا بھانجا بھی سردارآباد (فیصل
آباد)میں دعوتِ اسلامی کے مدرسۃُ المدینہ میں قرآنِ کریم
حِفْظ کرنے کی سَعادَت حاصل کررہاہے، مگراس کا اَخْلاق وکردار،طریقۂ گُفْتارنیز
اپنے