Hilm-e-Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Book Name:Hilm-e-Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

بَالَکُمْ ''(یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ    تمہیں ہِدایت دے اورتُمہارا حال دُرُسْت کرے)۔ (عالَمگیری ج ۵ ص ۳۲۶) (7) جو کوئی چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال کہے اور اپنی زَبان سارے دانتوں پر پھیر لیا کرے تواِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دانتوں کی بیماریوں سے مَحفوظ رہے گا۔ ( مراٰۃُ المناجیح ج۶ ص۳۹۶) (8) حضرتِ مولائے کائنات ، علیُّ المُرتَضٰی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں:جوکوئی چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال کہے تو وہ داڑھ اور کان کے دَرْد میں کبھی مبُتَلانہیں ہوگا۔ (مِرْقَاۃُ الْمَفَاتِيْح ج۸ ص۴۹۹تَحتَ الحدیث ۴۷۳۹) (9)جوا ب اس صُورت میں واجِب ہوگاجب چھینکنے والا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے اور حَمد نہ کرے تو جواب نہیں۔ (بہارِشريعت حصّہ۱۶ص۱۲۰) (10)کئی اسلامی بھائی مَوْجُود ہوں تو بَعْض حاضِرین نے جواب دے دیا تو سب کی طرف سے جَواب ہوگا مگر بہتریہی ہے کہ سارے جواب دیں ۔  (رَدُّالْمُحتار ج ۹ ص ۶۸۴) (11) نَما زمیں چھینک آئے توسُکوت کرے (یعنی خاموش رہے) اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ لیا تو بھی نَماز میں حَرَج نہیں اور اگر اس وَقْت حمد نہ کی تو فارِغ ہو کر کہے۔ (عالَمگیری ج ۱ ص ۹۸ )(12) آپ نَماز پڑھ رہے ہیں اور کسی کو چھینک آئی اور آپ نے جَواب کی نِیَّت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ لیا تو  آپ کی نماز ٹوٹ جائے گی۔  (عالَمگیری ج ۱ ص۹۸)

طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مَطْبُوعہ دو کُتُب'' بہارِ شریعت '' حِصّہ16 (312صَفَحات ) نیز 120صَفَحات کی کتاب'' سُنّتیں اور آداب'' ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

ترے حبیب کی سُنَّت کی دُھوم مَچ جائے

گلی گلی میں پھرے مدنی قافلہ یارَبّ