Book Name:Siddiq-e-Akbar رضی اللہ تعالٰی عنہ ka ishq-e-Rasool
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مَحَبَّت کی کچھ علامات ہوتی ہیں، جنہیں ایک عاشقِ صادق کے عشق و مَحَبَّت کی دلیل سمجھا جاتا ہے، نیز ان علامات کو دیکھ کر دوسروں کو یقین ہو جاتا ہے کہ واقعی یہ شخص فُلاں سے بے حدمَحَبَّت کرتاہے، مثلاً مَحَبَّت کرنے والا ہر مُعاملے میں اپنے محبوب کی اِطاعت کرتا ہے، ہر وَقْت اس کے ذِکْر سے اپنی زبان کو تَر رکھتا ہے،اس کی پسند کو اَپناتا اوراس کی ناپسندیدہ چیزوں سے دُور رہتا ہے وغیرہ وغیرہ۔پھر جب یہی مَحَبَّت اپنی اِنتہا کو پہنچ جاتی ہے تو عشق کا رُوپ دھارلیتی ہے۔پھر جس طرح مَحَبَّت کی مختلف علامتیں ہیں،اسی طرح عشق کی بھی کچھ علامات ہوتی ہیں۔ہمارے بُزرگوں نے اپنی اپنی کتابوں میں جابجاعاشقوں کی مختلف علامتوں کو بیان فرمایا ہے۔ چُنانچہ
محبتِ رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی علامات:
امام قسطلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ محبتِ رسول کی علامات بیان کرتے ہیں،ان کومختصراًآپ کی خدمت میں پیش کرتاہوں،جوانہیں اپنالے گا، وہ عاشقِ رسول ہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
(۱)اِقتدا:عشقِ رسول کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اِقتدا اورپیروی،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنّت کو اپنانا، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے راستے پر چلنا، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سیرت سے رہنمائی لینا اور آپ کی شریعت کی حُدود پر قائم رہنا۔
(المواہب اللدنیہ ،۲/۴۹۱)
(۲)شریعت پر راضی رہنا:حضور نبیِ اکرم،شہنشاہِ اُمم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت کی علامات میں سے یہ بات بھی ہے کہ اس عشق و مَحَبَّت کا دعویٰ کرنے والا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شریعت پر راضی ہو حتّٰی کہ اپنے نفس میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے فیصلے سے کوئی تنگی محسوس نہ کرے ۔
(المواہب اللدنیہ ،۲/۴۹۳)