Book Name:Siddiq-e-Akbar رضی اللہ تعالٰی عنہ ka ishq-e-Rasool
پروانے کو چراغ تو بُلبُل کو پُھول بَس |
|
صِدِّیق کے لیے ہے خُدا اور رَسول بَس |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ !پیکرِ عشق ووفا،یارِ غار و یارِ مَزارِمصطفےٰ،حضرت سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا سِیْنَۂ بے کینہ، واقعی عشقِ مُصْطَفٰے کاگنجینہ تھا،رسولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حکم کی بجا آوری کرنے میں آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ،ہمیشہ دیگر صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر بَرتَری لے جاتے تھے۔ یقیناً مَحبوبِِ خُدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا وخُوشنودی کا حُصُول اُن کا سرمایَۂ زندگی تھا ،لہٰذا اگر مگر کا سہارالئے بغیر،اپنا سارامال ومَتاع پیارےآقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قَدموں میں لاکر رکھ دیا، اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰیکو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی یہ اَدا اِس قَدَر پسند آئی کہ اپنے معصوم فِرِشتوں کو حکم اِرْشاد فرمادیا کہ تم بھی میرے مَحْبُوب کے اِس عاشقِ صادق جیسا لباس پہنو۔
طبیبِ ہر مریضِ لادوا صدّیقِ اکبر ہیں
غریبوں بے کسوں کا آسرا صدّیقِ اکبر ہیں
(وسائلِ بخشش،565)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب”فیضانِ صِدِّیْقِ اکبر“ کا تَعارُف
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عاشقِ ماہِ رسالت،پیکرِ صدق و شُجاعت،حضرت سَیِّدُنا ابُو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرت اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے عشقِ مُصْطَفٰے سے مُتَعَلِّق مزید معلومات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ719 صفحات پر مشتمل کتاب”فیضانِ صِدِّیْقِ اکبر“ کا