Book Name:Siddiq-e-Akbar رضی اللہ تعالٰی عنہ ka ishq-e-Rasool
مُطالَعہ کرنا اِنتہائی مُفید ہے۔اس کتاب میں حضرت سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرت کے مختلف حَسین پہلو،مثلا ً آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کےبچپن،جوانی،قبولِ اسلام سے قبل اوربعد کے حالات،آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے اَوصاف،ہجرت و غزوات،جاں نثاری اور وَفاشعاری کے ایمان افروز واقعات،خلیفہ بنتے وَقْت کے مَراحل اور بعدِ خلافت رُونما ہونے والے سانحات کو اِنْتہائی دِلکش انداز میں تحریر کیا گیا ہے، لہٰذا آج ہی اس کتاب کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالَعہ کیجئے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اِس کتاب کو رِیڈ (یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download) بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب بھی عُشَّاقانِ مُصْطَفٰے کا ذِکْرِ خَیْر کیاجاتا ہے، توعُموماً سب سے پہلے عاشقِ اکبر،سَیِّدُنا صدّیْقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہی کی شخصیَّت کا تَصَوُّر ہمارے دل و دِماغ میں قائم ہوتا ہے۔ آئیے!حُصُول ِ برکت اور نُزول ِ رحمت کیلئے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا مختصر تَعارُف بھی سُنتے ہیں:
سیِّدُناصِدِّیقِ اَکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مُخْتَصَر تعارُف
خَلیفۂ اوّل،جانَشینِ محبوبِ رَبِّ قدیر،امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا نامِ نامی اسمِ گِرامی عبدُاللہ (ہے )۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی کُنْیَت ابوبکراورصِدِّیق وعتیق آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے اَلقاب ہیں۔صِدِّیق کا معنیٰ ہے”بَہُت زیادہ سچ بولنے والا۔“آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ زَمانَۂ جاہِلیت ہی میں اِس لقب سے مُلَقَّب(یعنی سرفراز)ہوگئے تھے،کیونکہ ہمیشہ ہی سچ بولتے تھے اور عتیق کا معنیٰ ہے ’’آزاد‘‘۔سرکارِ عالی مَرتَبَت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکوبشارت دیتے ہوئے فرمایا: