Book Name:Siddiq-e-Akbar رضی اللہ تعالٰی عنہ ka ishq-e-Rasool
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی عشقِ رسول كے جام پلانے ،صحابہ واولیائے کرام کی مَحَبَّت دل میں بٹھانے،ان کی سیرتِ مُبارَکہ پر عمل کی ترغیب دِلانے کیلئے کم وبیش 100 شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اِنہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’خُصُوصی اسلامی بھائی‘‘بھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں گُونگے بہرے اورنابینا اسلامی بھائیوں کوخُصُوصی اسلامی بھائی کہا جاتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّیہ مجلس،خُصُوصی اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں مُعاشرے کا باکردار فَرد بنانے میں مصروفِ عمل ہے،اسی کے ساتھ ساتھ ’’مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی‘‘،خصوصی اسلامی بھائیوں کے لیے فَرض عُلُوم پر مُشْتَمِل کتابیں شائع کرنے کا عزمِ مُصَمّم رکھتی ہے ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مَچی ہو!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرتِ سَیِّدُنا صِدّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اِرْشادفرماتے ہیں : وَالَّذِى نَفْسِى بِيَدِہٖ ، لَقَرَابَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اَحَبُّ اِ لَىَّ اَنْ اَصِلَ مِنْ قَـرَابَتِى۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! صِلۂ رحمی کرنے میں مجھے اپنے رشتہ داروں سے رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے رِشتے دار زیادہ پسندیدہ و مَحْبُوب ہیں۔ (صحیح بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی ،با ب مناقب قرابۃ رسول اللہ ،۲/۵۳۸،حدیث:۳۷۱۲)