Book Name:Siddiq-e-Akbar رضی اللہ تعالٰی عنہ ka ishq-e-Rasool
تُو زِندہ ہے وَاللہ تُو زِندہ ہے وَاللہ
مرے چشمِ عالَم سے چُھپ جانے والے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے عاشقِ اکبرحضرت سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکےعشقِ مُصْطَفٰے کے بارے میں سُننے کی سعادت حاصل کی۔
عشقِ رسول میں جومقام حضرتِ سَیِّدُنا صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو حاصل ہے وہ کسی اور کو نہیں ملا۔٭حضرت سَیِّدُناصدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے ہرہر عمل میں عشقِ رسول کی جھلک نظر آتی تھی ،جب بھی موقع ملا فرمانِ مُصْطفےٰ پر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر اپنا مال، اَولادحتّٰی کہ اپنی جان بھی قُربان کرنے سے دَریغ نہ کیا۔٭ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی اس والہانہ مَحَبَّت اور وارفتگی پر خُود رَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حوضِ کوثر پر اُنہیں اپنی رفاقت کی سندعطافرمائی٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے نہ صرف زندگی حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت وپیروی میں بسر کی بلکہ وِصال کے بعد بھی کفن دفن میں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کرنے کی وصیّت فرمائی اورجس طرح حیات میں حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قُربت نصیب ہوئی اسی طرح وفات کے بعد بھی شرفِ معیّت سے فیضیاب ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو: یہ بھی پتا چلا کہ ٭سچّا عاشقِ رسول وہ ہے جوآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنے جان و مال کامالک جانے٭سچّا عاشقِ رسول وہ ہے جوآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سنّت کو اپناتا ہو ٭ سچّا عاشقِ رسول وہ ہے جوداڑھی بڑھاتا ہو،عمامہ سجاتا ہو،زُلفیں رکھتا ہو،سوتے وقت سُرمہ لگاتا ہو، چٹائی پر سوتا ہو،مِسواک اِستعمال کرتا ہو،موقع کی مناسبت سے سنّت کی نیت سے مُسکراتا ہو،وغیرہ وغیرہ ٭سچّا عاشقِ رسول وہ ہے جو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شریعت پر راضی ہو٭ سچّا عاشقِ رسول وہ ہے جو”اپنے