Book Name:Siddiq-e-Akbar رضی اللہ تعالٰی عنہ ka ishq-e-Rasool
بڑھ کر انہیں تھام لیا اور ان کے بوسے لینے لگے۔ یہ منظر دیکھ کرتمام مسلمان بھی فرطِ جذبات میں آپ کی طرف لپکے۔ زخموں سے چور صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کودیکھ کرحضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پربڑی رِقّت طاری ہوئی، اس پرآپ نے عرض کی: یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم!میرے ماں باپ آپ پر قُربان، میں ٹھیک ہوں بس چہرہ تھوڑا زخمی ہوگیاہے۔([1])
یہ اِک جان کیا ہے اگر ہوں کروڑوں
ترے نام پر سب کو وارا کروں میں
(سامانِ بخشش،ص۱۳۵)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ہفتہ وار اجتماع
میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارا مَدَنی مَقصد ہے کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش کرنی ہے ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ لہٰذا اپنی اِصْلاح کیلئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کے لیےمَدَنی قافِلوں میں سفر کو اپنا مَعمول بنالیجئے اور ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ہفتہ وار اِجتِماع میں اوّل تاآخِرشِرکت بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اِسلامی کے تَحْت ہونے والا ہفتہ وار سُنَّتوں بھرا اِجتِماع تلاوتِ قرآن،نعتِ رَحْمتِ عَالَمِیَان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،سُنَّتوں بھرا بیان، رِقَّت اَنگیز دُعا،ذِکر ودُرُود،صلوٰۃ وسَلام کے مَدَنی پُھولوں اور عِلْمِ دِیْن کےگُلدستوںسے سَجا ہوا ہوتا ہے اور یقیناً اِس طرح کے اِجتماع میں شِرکت کثیر اَجْر وثَواب اور بَرَ کات کے حُصُول کا ذَرِیعہ ہے۔
ہمیں بھی دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اِجتِماع میں پابندیِ وَقْت کے ساتھ شِرکت کرکے