Book Name:Karamat e khuwaja Ghareeb Nawaz
سے حاصل ہونے والے فوائد و ثمرات کا سلسلہ بھی ختم ہوجاتا ہے، مگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مُقرَّب بندوں کا مُعاملہ اِس کے بر عکس ہوتا ہے،وہ نُفُوسِ قُدسِیہ نہ صرف اپنی حیاتِ ظاہری میں مخلوقِ خُدا کو فائدے پہنچاتے اور اُن کی خالی جھولیوں کو مُراد سے بھرتے ہیں، بلکہ اُن کی عنایتوں اور نوازشوں کا یہ سلسلہ بعدِ وصال بھی جاری و ساری رہتا ہے۔دُکھیارے،بے سہارے،غم کے مارے،اولاد کی نعمت کے طلبگار، ڈاکٹروں اور حکیموں کی جانب سے لَا عِلاج قرار دئیے جانے والے اور گُناہوں کی آلودَگیوں سے نجات پانے کے خواہش مند ہزارہا اَفراد اُن کے آستانوں پر آتے اور مَن کی مُرادیں پاتے ہیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ حضرت سَیِّدُنامُعینُ الدِّین حَسَن سَنْجَری چشتی اجمیری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے وہ عظیم ولی ہیں کہ جب تک آپ حیاتِ ظاہری سے مُتَّصِف رہے، مخلوقِ خُدا کو فیضاب فرماتے رہے اور آج جبکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے وِصالِ ظاہری کو صدیاں گُزر چکی ہیں، مگر اِس کے باوجود بھی آپ کا بابِِ کرم آپ کےچاہنے والوں کیلئے اُسی طرح کُھلا ہوا ہے،آج بھی لوگوں کے دلوں پر آپ کی حُکمرانی کا سِکّہ قائم ہے، نیز مزارِ پُر انوار پر آنے والوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حکم سے شِفا دیتے اور اُن کی دَسْتْ گِیری فرماتے ہیں۔
یا مُعینَ الدِّین! آؤ اب مدد کے واسطے
ہو کرم بدحال پر اے چشتیوں کے تاجدار
(وسائلِ بخشش مُرمّم ،ص222)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیےمزید دو (2) کرامات سُنتے ہیں۔چُنانچہ
حضرت سَیِّدُنا خواجہ غرىب نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے آستانۂ مُبارَکہ پر روزانہ اس قدرلنگر کااہتمام ہوتا کہ شہر بھر سے غُرباءو مَساکىن آتے اور سىرہو کر کھاتے۔ خادم جب اَخْراجات کیلئے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی