Book Name:Karamat e khuwaja Ghareeb Nawaz
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُلطانُ الہِنْدحضرت سَیِّدُنا خواجہ مُعینُ الدِّین چشتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے 15 برس کی عُمر میں حصولِ علم کیلئے سفر اِختیارکِیا اورسَمَرقَنْدمیں حضرت سَیِّدُنا مولانا شَرَفُ الدّىن رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر باقاعدہ علمِ دین کا آغاز کِیا۔پہلے پہل قرآنِ پاک حفظ کِیا اور بعد ازاں انہی سے دیگر عُلوم حاصل کئے۔(1) مگر جیسے جیسے علمِ دین حاصل کرتے گئے، ذوقِ علم بڑھتا گیا،چُنانچہ علم کی پیاس بجھانے کیلئے بُخارا کا رُخ کِیا اورشُہرۂ آفاق عالِمِ دین مولانا حُسَامُ الدّىن بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی شاگردی اِخْتِیار کی اور پھر انہی کی شفقتوں کے سائے میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے تھوڑے ہی میں اُس وقت کے رائج تمام دىنى عُلوم کى تکمىل کرلی۔اس طرح آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے سَمَرقند اور بُخارا میں مجموعی طور پر تقریباً پانچ (5)سال حُصولِ علم کیلئے قیام فرمایا۔(2) بہر حال اِس عرصے میں عُلومِ ظاہرى کی تکمىل تو ہو چکی تھی، مگر جس تڑپ کی وجہ سے گھربار کو خیر باد کہا تھا، اس کی تسکین ابھی باقی تھی چُنانچہ
مُرشدِ کامل کى تلاش مىں بُخارا سے حجاز کا رختِ سفر باندھا۔ راستے میں جب نىشاپور(صوبہ خُراسان ،ایران )کے نواحی علاقے”ہاروَن“سے گُزر ہوا اورمردِ قلندر قُطبِ وقت حضرت سَیِّدُنا خواجہ عُثمان ہاروَنى چشتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کاچرچا سنا تو فوراً حاضرِ خدمت ہوئے اور اُن کے دستِ حق پرست پربیعت کرکے سلسلۂ چشتیہ میں داخل ہوگئے۔(3)الغرض آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ساری زندگی رسولِ ہاشمی، مکی مدنی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ارشاداتِ عالیہ کو عام کرنے کیلئے وقف فرما دی تھی ۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1]… اللہ کے خاص بندےعبدہ،ص ۵۰۸ملخصاً
2… اللہ کے خاص بندےعبدہ،ص ۵۰۸ ملخصاً
3… مرآۃ الاسرار،ص۵۹۴ ملخصاً