Book Name:Karamat e khuwaja Ghareeb Nawaz
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ !میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ اولیاءُاللہ کا اندازِ تبلیغ بھی کس قدر عالی شان ہوتا ہے کہ یہ حضرات مُشکل سے مُشکل حالات میں بھی صبر و اِسْتِقامت کا دامن ہاتھوں سے نہیں چھوڑتے، بلکہ راہِ خُدا میں آنے والی تکالیف کو خُدا عَزَّ وَجَلَّ کی مرضی سمجھ کر خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہوئے منزلِ مقصود کی جانب بڑھتے رہتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے،سُنّتوں کی دُھومیں مچانے،عِلْمِ دین کی شمعیں جلانے اور لوگوں کے دِلوں میں اولیاءُاللہ کی محبت و عقیدت بڑھانے میں مصروف ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدُنیا کے کم وبیش200 مُمالک میں مَدَنی پیغام پہنچ چکاہے۔ساری دُنیا میں مُنَظَّم طریقے سے مَدَنی کام کرنے کیلئے 100سے زیادہ شعبہ جات قائم ہیں،اِنہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس مزاراتِ اولیا‘‘بھی ہے،اس شعبے کے ذِمہ داران دیگر مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین کے مزاراتِ مُبارَکہ پر حاضر ہوکر مُختلف دینی خِدمات سرانجام دیتے ہیں،مثلاً حتّی المَقدُورصاحبِ مزار کے عُرس کے موقع پراِجتماعِ ذکرونعت کااِنعقادکرنا ،مزارات سے مُلْحِقہ مساجِد میں عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافلےٹھہرانا اوربالخصوص عُرس کے دنوں میں مزارشریف کے اِحاطے میں سُنّتوں بھرے مَدَنی حلقے لگانا،جن میں وُضُو ، غُسْل،تَیَمُّمْ،نمازاور اِیصالِ ثواب کاطریقہ،مزارات پر حاضری کے آداب اور سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتیں سکھائی جاتی ہیں نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماعات وہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت ،مدنی قافلوں میں سفراور مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب بھی دِلائی جاتی ہے،اَیَّامِ عُرس میں صاحبِ مزارکی خدمت میں ڈھیروں ڈھیر اِیصالِ ثواب کےتحائف پیش کرنے