Karamat e khuwaja Ghareeb Nawaz

Book Name:Karamat e khuwaja Ghareeb Nawaz

توفیق نصیب ہوئی حتی کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے اُسے اپنی خلافت سے بھی نوازا۔ آپ کی ایک کرامت یہ بھی  تھی کہ جادوگروں نے جب آپ کا مقابلہ کرنا چاہا تو آپ نے اُن کےجادو کے  اَثر کو زائل کردیا اور آیۃُ الکرسی پڑھ کر دَم کی ہوئی مٹی اُن پر پھینکی ،تو اُن کے جسم میں ہلنے جُلنے کی طاقت ہی نہ رہی بلکہ اُن کا مذہبی پیشوا آپ کی کرامت دیکھ کر مُشَرَّف بہ اسلام ہوگیا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ کو سینکڑوں مِیل دُور کی آوازیں سُننے اور  مُردے زندہ کرنے  کے علاوہ دیگر کئی کرامتوں سے نوازا تھا ،یہی وجہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے اپنی جُوتیاں آگ میں ڈالیں، تو آگ نے اُنہیں نہ جلایا نیز آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کراماتی طور پر ہر رات اپنے حُجرے سے ہزاروں مِیل دُور واقع بیتُاللہ شریف جاکر رات بھر طواف میں مشغول رہتے اور فجر سے پہلے واپس تشریف لے آتے،آپ کے دربار میں سائلین کی آمد و رَفْت رہتی اور آپ اپنے مُصَلّے کے نیچے سے رحمتِ الٰہی کے خزانے اُن میں تقسیم فرماتے رہتے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔(1)

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں

 

نیک ہو جائیں مُسلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چھینکنےکی سنتیں اور آداب

آئیے!شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی

 

 

 

 

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵