Book Name:Karamat e khuwaja Ghareeb Nawaz
حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز سَیِّدمُعینُ الدِّین حسن سَنْجَری چشتی اَجمیری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ۵۳۷ ھ میں ایران کےعَلاقے”سَنْجَر“مىں پیداہوئے ۔(1)
آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کااسمِ گرامی حسن ہےاورآپ نَجِیْبُ الطَّرَفَیْن یعنی حسنی وحسینی سَیِّد ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اَلقاب بہت زیادہ ہیں، مگرمشہور ومعروف اَلقاب میں مُعینُ الدِّین ، خواجہ غریب نواز،سُلطانُ الہِنْد، وارثُ النبی اور عطائے رسول وغیرہ شَامل ہیں۔
یا مُعینَ الدِّین اجمیری!کرم کی بھیک دو
از پئے غوث و رضا خواجہ پِیا خواجہ پِیا
(وسائلِ بخشش مُرمّم ،ص536)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والد ِماجد حضرت سَیِّد غیاثُ الدِّینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا شمار”سنجر“کے اَمِیروں اور سرداروں مىں ہوتاتھا،اِنْتہائی مُتَّقِی وپرہیز گاراورصاحبِ کرامت بُزرگ تھے۔نیز آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کى والدہ ماجدہ، بی بی ماہ نُوررَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہَا بھی اکثر اوقات عبادت و رِیاضت میں مشغول رہنےوالی نیک سیرت خاتون تھیں۔(2)جب حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پندرہ (15)سال کی عُمر کوپہنچے تو والدِمُحترم کا وصالِ پُرملال ہوگیا۔وراثت میں ایک باغ اور ایک پَن چکی(یعنی پانی کی مدد سے چلنے والی آٹا پِیسنے کی چکی) ملی ،آپ رَحْمَۃُاللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1]… اقتباس الانوار،ص۳۴۵
2… اللہکے خاص بندےعبدہ،ص ۵۰۶ ،ملخصاً