Book Name:Karamat e khuwaja Ghareeb Nawaz
اسی کو ذریْعۂ مُعاش بنالیا اورخود ہی باغ کی نگہبانی کرتے اوردرختوں کو پانی دیتے۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ وہی باغ تھا جس میں ایک ولی کا اَدب و اِحترام اور ان کی خدمت کرنے کی وجہ سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو وِلایت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز فرمادِیا۔ جیساکہ شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابُو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے" خوفناک جادوگر" کے صفحہ 10 پر فرماتے ہیں کہ ایک روز آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے باغ میں پودوں کو پانی دے رہے تھے کہ اُس دَور کے مشہور مَجْذُوب حضرت سیِّدُنا ابراہیم قَندَوزیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ باغ میں داخِل ہوگئے۔ جُوں ہی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی نظر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اُس مقبول بندے پر پڑی، فوراً سارا کام چھوڑ کر دَوڑے اور سلام کرکے دست بوسی کی اور نہایت ہی اَدَب سے ایک درخت کے سائے میں بٹھایا،پھر اُن کی خدمت میں تازہ انگوروں کا ایک خَوشہ انتہائی عاجِزی کے ساتھ پیش کِیااور دو زانو ہوکر بیٹھ گئے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ولی کو اس نوجوان باغبان کا انداز بھا گیا، خُوش ہو کربغل سے ایک کَھلی کا ٹکڑا نکالا اور چبا کر خواجہ صاحِب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مُنہ میں ڈال دیا۔ کَھلی کا ٹکڑا جُوں ہی حَلق سے نیچے اُترا، خواجہ صاحِب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے دل کی کیفیت یکدم بدل گئی اور دل دُنیا سے اُچاٹ ہوگیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے باغ، پن چکی اور سازو سامان بیچ ڈالا، ساری قیمت فُقَراء ومساکین میں تقسیم کردی اورحُصولِ علمِ دین کی خاطِر راہِ خُداکے مسافِر بن گئے۔(2)
اِستقامت مذہبِ اسلام پر مِل جائے کاش!
ہاتھ اُٹھا کر کر دُعا خواجہ پِیا خواجہ پِیا
(وسائلِ بخشش مُرمّم ،ص538)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1]… مرآۃ الاسرار، ص۵۹۳،بتغیر
2… مرآۃ الاسرار، ص۵۹۳،بتغیر