Imam e Ahle Sunnat ka Shauq e Ilm e deen

Book Name:Imam e Ahle Sunnat ka Shauq e Ilm e deen

تَشَفّی بخش جواب دے دیا۔ اُنہوں نے اِنتہائی حیرت سے کہا کہ میں اِس مسئلے کے لیے جرمن جانا چاہتا تھا اِتِّفاقاً ہمارے دینیات کے پروفیسرمولانا سیِّد سُلَیمان اشرف صاحِب نے میری رہنمائی فرمائی اور میں یہاں حاضِر ہوگیا۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ آپ اسی مسئلے کو کتاب میں دیکھ رہے تھے۔ ڈاکٹر صاحِب بصد فرحت و مَسرّت واپَس تشریف لے گئے اورآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی شخصیَّت سے اِس قَدَر متأثر ہوئے کہ داڑھی رکھ لی اور صَوم وصَلوٰۃ کے پابند ہوگئے۔( فیضان اعلی حضرت۵۵۰) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔                  

جس نے دیکھا اُنہیں عقیدت سے

 

قلب کی آنکھ سے محبت سے

مرحبا مرحبا پُکار اُٹھّا

 

واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۵۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے  والدِ گرامی سے علمِ ریاضی کے صِرف چار(4) قاعدے  ہی سیکھے تھے،مگر ان چار(4) قاعدوں کی مدد اور اپنے شوق ِعلم سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے علم ِریاضی میں ایسی کامل مہارت حاصل کی کہ  بڑی بڑی ڈِگریوں والا نامور ریاضی دان بھی آپ  سے  ایسا مُتاثر ہواکہ آپ ہی کے گُن گانے لگا اورچہرے پر  داڑھی شریف  سجاکر نماز روزے کا عادی بن گیا ۔یادرہے !قابلیت  اورصلاحیت اللہعَزَّ  وَجَلَّ  نے ہر ایک کو عطافرمائی ہیں مگر کوئی  تواپنی ان صلاحیتوں کوفضول کاموں،اُلٹے تجربوں اورکھیل تماشوں میں ضائع   کردیتاہے ،کوئی وَن وِیلنگ(One Wheeling) کرکے نام کمانا چاہتاہے توکوئی مختلف شعبدے دکھاکر لوگوں کو مُتاثر کرتاہے ،کوئی اِنتہائی بلندی سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈ بناتاہے ۔الغرض ہر ایک شہرت کی بُلندیوں کو چُھونے کیلئے ان بے فائدہ کاموں میں دُنیاو آخرت  بربادکرتانظر آرہاہے ایسے میں بعض افراد اپنی جان