Book Name:Imam e Ahle Sunnat ka Shauq e Ilm e deen
ترکِ گنا ہ(یعنی گناہ چھوڑدینا) قوتِ حافظہ کا بہترین معاون ہے۔٭حرام روزی سے بچنا بھی قوتِ حافظہ کی مضبوطی کا سبب ہے٭ہم جوبھی علمِ دین سیکھیں،اُس پر عمل کریں٭اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے حافظے کی مضبوطی کے لئے دعا کریں "اے میرے مالک ومولا عَزَّوَجَلَّ!تیرا عاجز بندہ تیری بارگاہ میں حاضر ہے ، اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تیرے دین کا علم حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن میری یادداشت میرا ساتھ نہیں دیتی ،اے ہر شے پر قادر رب عَزَّوَجَلَّ!تُو اپنی قدْرتِ کاملہ سے میرے کمزور حافظے کو قوی فرما دے اور مجھے بھول جانے کی بیماری سے نجات عطافرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ٭ہر وقت باو ضو رہنے کی کوشش کیجئے، باوضو رہنے کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ ہمیں سنت پر عمل کے ساتھ ساتھ خوداعتمادی کی دولت اور احساسِ کمتری سے چھٹکارا نصیب ہوگا۔٭ حافظے کی قوت بیدار کرنے میں نیندکا بھی عمل دَخل ہے،اس لیےسونے اور جاگنے کے اوقات مقرر کیجیے اور نیند کے وقت میں سونے کے علاوہ ہر کام سے گریزکیجیے۔نیند ختم کرنے والی ادویات کا استعمال ہرگزمت کیجئے ۔اس بات کا خاص خیال رکھیئے کہ سونے والی جگہ میں کسی قسم کا شور و غل نہ ہواور نہ وہاں کسی قسم کی تیزروشنی ہو تاکہ نیند سے جو مطلوب ہے وہ حاصل ہو ٭ قوتِ حافظہ جیسی انمول نعمت کا شکر ادا کریں گے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّاس میں برکت عطا فرمائے گا یوں کم قوتِ حافظہ والے کی قوتِ یادداشت میں اضافہ ہوگا اور پہلے سے قوی حافظہ رکھنے والے کی یادداشت میں مزیدقوت پیدا ہو گی۔
نیز حافظہ مضبوط کرنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب’’حافظہ کیسے مضبوط ہو؟‘‘ کامُطالعہ کیجئے۔اس کتاب میں بُزرگانِ دین کےحیرت انگیز واقعات اورقوتِ حافظہ بڑھانے کیلئےدیسی ،طبی اورروحانی علاج بھی دئیے گئے ہیں۔ آپ اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃ ً طلب کرسکتے ہیں نیز دعوتِ سلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو