Book Name:Nekiyon kay Harees
وغیرہ کے نوافل پڑھنے کی بھی سعادتِ عُظمٰی حاصل کرتے ہیں،آئیے!ترغیب کے لئے ان میں سے چند نوافل کے فضائل و برکات ہم بھی سُنتے ہیں۔
٭……تہجد اداکرنے کو والوں جنّت کے وہ بلند و بالا محلات عطاکیے جائیں گے جن کا اندر سے باہر اور باہر کا اندر سے دیکھا جا سکے گا۔
٭……نمازِ تہجد ادا کرنے والے بے حساب بخشے جائیں گے۔
٭……جونَمازِ فجر با جماعت ادا کرکے ذِکرُاللہ کرتا رہے یہاں تک کہ آفتاب بُلند ہوگیا پھر 2رکعتیں(اِشراق کی)پڑھیں تو اسے پورے حج و عمرہ کاثواب ملے گا۔(سُنَنُ التِّرْمِذِی،ج۲،ص۱۰۰حدیث۵۸۶)
٭………چاشتکی پابندی کرنے والے کے گناہ معاف کر دِیے جاتے ہیں،اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
فرمانِ مصطفیٰ: صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم: ’’جو مغرب کے بعدچھ(6) رکعتیں اس طرح ادا کرے کہ ان کے درمیان کو ئی بُری بات نہ کہے تو یہ چھ(6) رکعتیں بارہ (12)سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔‘‘(سُنَنِ ابْنِ مَاجَہ،ج ۲ ص ۴۵حدیث۱۱۶۷)
میں پڑھتا رہوں سُنّتیں وقت ہی پر
ہوں سارے نوافل ادا یا اِلٰہی
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص102)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!اللہ عَزَّ وَجَلَّکے ان نیک بندوں میں نیکیوں کی حرص کس قدر کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی تھی ،یقیناً حرص ایک ایسا جذبہ ہے کہ جب یہ پیدا ہو جائے تو اِنْسان کو دیگر