Book Name:Nekiyon kay Harees
فرمالیجئے گا۔‘‘تو آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنےجواب دیا:’’زندگی کاکیا بھروسا؟سوکراُٹھنا نصیب ہویا نہیں.. یا..کیامعلوم آج زندگی کےآخری نفل اَدا ہورہے ہوں؟یہ فرمانے کےبعداِشراق وچاشت کےنفل ادافرمائے پھرآرام فرمایا۔ (تعارفِ امیرِ اہلسنت: ص۶۵)
لازمی ہے ہر صُورت چھوڑنا گناہوں کا
بھائی! موت سے پہلے کاش!تُو سُدھر جاتا
(وسائلِ بخشش،ص:157)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اوردعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں یہی مدنی ذِہْن فراہم کرتاہے کہ زندگی کا کوئی بھروسانہیں ،ان سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیوں کے ذریعے اپنی آخرت بہتر بنالیجئے ،سانسوں کی یہ مالا نہ جانے کب اچانک ٹُوٹ کر بکھر جائے اورخدانخواستہ ہمیں گُناہوں سے توبہ کا وَقْت بھی نہ مل سکے اورہماری آخرت برباد ہوجائے۔ لہٰذا ہمیں بھی اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے اپنے بُزرگانِ دین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے روزانہ کچھ نہ کچھ نیک اعمال کرنے کاہدف بنا لینا چاہیے تاکہ نیک اعمال کی عادت بن سکے ۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ مدنی انعامات پرعمل اورروزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پر کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّمدنی انعامات روزانہ نیکیاں کمانے کا وہ عظیم مدنی نسخہ ہےکہ جس کے ذریعے صبح ِصادق سے لیکر رات سونے تک نیکیاں کرنے کے کثیرمواقع ملتے ہیں۔مثلاً صبح نمازِ فجر سے پہلےمسلمانوں کو نماز کیلئے جگانا یعنی صدائے مدینہ لگانا،بعد فجر مدنی حلقے میں 3 آیات مع ترجمہ وتفسیر تلاوت کرنا یا سننا،اشراق وچاشت کے نوافل پڑھنا،پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں اداکرنا،نمازِ پنجگانہ کے بعد نیز سوتے وقت کم از کم ایک ایک بار آیۃ الکرسی ،سورۃ الاخلاص اورتسبیحِ فاطمہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی