Book Name:Nekiyon kay Harees
عَنْہا پڑھنا، نیز رات میں سورۃُ الملک پڑھنا یا سننا،مدنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت وغیرہ) دینے یا سننے کی سعادت پانا،عشاکی نماز کے بعد مدرسۃ المدینہ (بالغان )میں پڑھنا یا پڑھانا۔ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع ومدنی مذاکرے میں شرکت ،علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے علاوہ دیگر مدنی انعامات پرعمل کے ذریعے ثواب کا ڈھیروں خزانہ حاصل کرسکتے ہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شيطان کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا کہ ہم مدنی انعامات پر عمل کرکے دن بھر میں اتنی زیادہ نیکیاں کرنے میں کامیاب ہوں،وہ اس نیک کام سے روکنے کے لیے لاکھوں جتن کرے گا ،طرح طرح کے وسوے ڈال کر بہکانے کی کوشش کرے گاکہ میں تو بہت مصروف ہوں اتنا وقت کہاں جوان 72مدنی انعامات پر عمل کر سکو ں۔اگرآپ ان وسوسوں پر توجہ دیئے بغیر مدنی انعامات پر غور فرمائیں تو شاید حیران رہ جائیں گے کہ جن مدنی انعامات پر عمل کرنا مُشکل لگ رہا تھا ان پر عمل کرنا تو بہت ہی آسان ہے، کیونکہ ہمیں روزانہ 72مدنی انعامات پر عمل نہیں کرنا بلکہ روزانہ جن مدنی انعامات پر عمل کرنا ہے اس کے تین(3) درجے ہیں۔ پہلا اور دوسرادرجہ 17،17اور تیسرادرجہ صرف 16 مدنی انعامات پر مُشتمل ہے۔اس کے علاوہ 8مد نی ا نعامات ایسے ہیں جن پر ہفتے میں صرف ایک بار عمل کرناہے،6مدنی انعامات ایسے ہیں جن پرمہینے میں صر ف ایک بار عمل کرنا ہےاور8 مدنی انعامات ایسے ہیں جن پر 12ماہ میں صرف ایک بار عمل کرنا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہوگا کہ شیطان ہمیں جن مدنی انعامات پرعمل کرنا دُشوار محسُوس کروارہا تھا،ان پر عمل کرنا توبہت ہی آسان ہے۔فی زمانہ ایک مسلمان کے لئے مدنی انعامات پر عمل کس قدر ضروری ہے ،اس کا اندازہ آپ کو اسی وقت ہو سکے گا جب آپ مدنی انعامات کے رسالے کا بغور مُطالعہ فرمائیں گے۔ان مدنی انعامات میں فرائض و واجبات اور سُنَن و مُستحباّت پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ کہیں اخلاقیات کے حُصول کے مدنی پھول بھی خوشبو پھیلا رہے ہیں تو کہیں