Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat

عورَتیں اور بچے بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ پھر بھی علم بہت مشکل چیز ہے، یہ مُمکِن نہیں کہ علمی دُشواریاں باِلکل جاتی رہیں ضَروربَہُت مَواقِع ایسے بھی رہیں گے کہ اہلِ علم سے سمجھنے کی حاجت ہوگی، کم از کم اتنانَفع ضَرور ہو گا کہ اس کا بیان اُنہیں مُتَـنَبِّہ(مُ۔تَ۔ نَب۔بِہ۔یعنی خبردار)کرے گا اور نہ سمجھنا، سمجھ والوں کی طرف رُجوع کی توجُّہ دلائے گا۔

       بہارِ شریعت کے اس عظیم عِلمی ذَخیرے کومُفید سے مُفید تَربنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیۃ کے مَدَنی عُلماء نے تَخریج وتسہیل اورکہیں کہیں حَواشی لکھنے کی بھی کوشش فرمائی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مکمل کتاب مکتبۃُ المدینہ  سےشائع ہوکر منظرِ عام پر بھی آ چکی ہے۔ سادہ ایڈیشن تین(3) جلدوں میں اور رنگین جہیز ایڈیشن چھ(6) جلدوں میں  مکتبۃُ المدینہ  سے ہدیۃً حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔

        یہ کتاب 27 سال میں لکھی گئی،یاد رہے کہ 27 سال کا یہ مطلب نہیں کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ان سالوں میں،ہر وقت تصنیف میں مشغول رہے بلکہ چھٹیوں میں دیگر کاموں سے وقت بچا کر یہ کتاب، لکھتے جس کے سبب اس کی تکمیل میں خاصی تاخیر ہو گئی چُنانچِہ آپ(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ)بہارِ شریعت کے حصّہ17 کے اختِتام پر لکھتے ہیں:اس کی تصنیف میں عُمُوماً یہی ہوا کہ ماہِ رمضان المبارککی تعطیلات (یعنی چھٹیوں)میں جو کچھ دوسرے کاموں سے وقت بچتا، اس میں کچھ لکھ لیا جاتا۔ (تذکرۂ صدرُ الشریعہ،ص44تا47 بتغیر قلیل)

        رِسالہ "تذکرۂ صدرُ الشّریعہ" میں ہے جس کا خُلاصہ یہ ہے کہ:صدرُ الشَّریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مسائلِ شرعِیَّہ کو بہارِ شریعت کے20 حِصّوں میں سمیٹنا چاہتے تھے مگر مکمَّل نہ کرسکےاور یہ وصیَّت