Book Name:Sadr-ush-Shari'ah ki Deni Khidmaat
فرمائی ہے کہ اگر میری اولاد یا شاگردوں یا عُلَمائے اہلسنّت میں سے کوئی صاحِب اس کاقلیل حصّہ جو باقی رہ گیا ہے، اُس کی تکمیل فرمائیں تو میری عَین خوشی ہےچُنانچِہ صدرُ الشّریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا خواب شرمندہ ٔ تعبیر(یعنی پورا) ہوااور اس کے بقیّہ تین(3) حصّے بھی چَھپ کر منظر عام پر آ چکے۔(تذکرۂ صدرُ الشریعہ،ص48)
صدرُ الشریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے پیر و مُرشد یعنی اعلیٰ حضرت،امام اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے بہار ِشریعت کے جب دوسرے، تیسرے اور چوتھے حصّے کا مُطالَعَہ فرمایا تو چند تعریفی کلمات لکھنے کے بعد تحریر فرمایا کہ آجکل ايسی کتاب کی ضَرورت تھی کہ عوام بھائی آسان اُردو ميں صحيح مسئلے پائيں۔(بہارشریعت،حصہ دوم،۱/۴۱۴)
آپ کی تصنیف نے مُسْتَغْنِی ہم کو کردیا |
|
غیر کے آگے جبینِ اہلسنت خم نہیں |
ہر طرف علم و ہنر کا آپ سے دریا بہا |
|
آپ کا احسان اے صدرُ الشّریعہ کم نہیں |
(ماہنامہ اشرفیہ،صدرُ الشریعہ نمبر،ص۲۸۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ !سُنا آپ نے کہ خلیفۂ اعلیٰ حضرت،صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمدامجدعلی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے مُبارک دِل میں دینِ اِسلام کی خدمت،اُمَّت کے لئے آسانی اور مسلمانوں کی شرعی رہنمائی کا جذبہ کس قدر کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا تھا کہ وہ مسائلِ شرعِیَّہ کہ جو بڑی بڑی عربی کتابوں میں پوشیدہ اور عام مسلمانوں بلکہ خواص تک کی پہنچ سے بہت دُور تھے،بڑے بڑے عُلماء بطورِدلیل جنہیں اپنے فتاویٰ جات کی زِینت بناتے تھے،اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّصدرُالشریعہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے لاکھ مصروفیات کے باوجوداپنی زندگی کے قِیمتی اوقات ڈھیروں ڈھیرضروری مسائل کو اکھٹا کرکے کتابی شکل دینے کی جدو جہد میں وقف فرمادِئیے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اس حیرت انگیز اور قابلِ رشک کارنامے نے نہ صرف اسلام اور سُنّیت کا سر فخر سے