Book Name:Hasnain Karimayn say Huzor ki Muhabbat
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ:میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
جب بھی مَسجِد میں داخِل ہوں، یاد آنے پر نفلی اعتِکاف کی نیّت فرما لیا کریں، جب تک مسجد میں رہیں گے، نفلی اعتکاف کا ثواب حاصل ہوتا رہے گا اور ضِمناً مسجد میں کھانا، پینا بھی جائز ہو جائے گا۔
رَسُولُ اللهصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے گا،اللہعَزَّ وَجَلَّ اس پردس(10)رَحمتیں نازِل فرمائے گا اور جو مجھ پر دس(10)مرتبہ دُرُودِ پاک بھیجے گا ، اللہعَزَّ وَجَلَّ اُس پرسو( 100) رحمتیں نازل فرمائے گا اور جو مجھ پر سو( 100)مرتبہ دُرُودِ پاک بھیجے گا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دے گا کہ یہ بندہ نِفاق اور دوزخ کی آگ سے بَری ہے اور قِیامت کے دن اسے شُہَدا کے ساتھ رکھےگا۔‘‘(مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ،فی الصلوۃ علی النبی۔۔۔الخ،الحدیث:۱۷۲۹۸،ج۱۰،ص۲۵۳)
ذِکر و دُرُود ہر گھڑی وِردِ زَباں رہے
میری فُضُول گوئی کی عادت نکال دو
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص305)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد