Book Name:Hasnain Karimayn say Huzor ki Muhabbat
ضرورت سختی سے بھی کام لے سکتے ہیں، لیکن یاد رہے! کہ بے جا اورحد سے زیادہ غصے کا اظہار بچوں کے دلوں میں نفرت کے بِیج بو سکتا ہے۔
1. یہ بھی ذہن نشین رہے کہ بچوں سے بے جا لاڈ پیار آپ کی اولاد سے محبت نہیں بلکہ ان کے لیے زہرِ قاتل ہے۔(جہاں ان کوسمجھانے،ان کی تربیت کرنے کی حاجت ہو،وہاں احسن انداز سے فوراً سمجھانے کاسلسلہ ہونا چاہئے)
اولاد کی بہترین تربیت کے مُتَعَلِّق مزید مَدَنی پھول حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 188 صفحات پر مشتمل کتاب ’’تربیتِ اولاد‘‘اوررسائل"اولاد کے حقوق اور بیٹی کی پرورش"ہدیۃً حاصل فرما کر ان کا مطالعہ کیجئے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے حَسَنَینِ کَریمَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی مَحَبَّت کے حوالے سے سُنا کہ
٭ آقا عَلَیْہِ السَّلَام کو اِن دونوں شہزادوں (حضراتِ حَسَن و حُسَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) سے بےحد پیار تھا اور یہ اُسی پیار اور تربیت کا ایک اظہار تھا کہ دونوں شہزادوں کے نام بھی سرکار عَلَیْہِ السَّلَام نےرکھے تھے۔
٭حضراتِ حَسَن و حُسَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا عقیقہ سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے خود فرمایاتھا، دونوں کی تربیت آقا عَلَیْہِ السَّلَامنے خود فرمائی ۔
٭حضراتِ حَسَن و حُسَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کوگُھٹّی آقا عَلَیْہِ السَّلَامنےدی،حضراتِ حَسَن و حُسَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا بچپن آقا عَلَیْہِ السَّلَام کے سامنے گزرا،ان کی تربیت آقا عَلَیْہِ السَّلَامنے خود فرمائی۔
٭آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حَسَنَینِ کَریمَیْن، سَیِّدَیْن،جَلِیْلَیْن،شَہِیْدَیْنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی