Hasnain Karimayn say Huzor ki Muhabbat

Book Name:Hasnain Karimayn say Huzor ki Muhabbat

عَنْہُمَا کو اپنے مبارک کندھوں پر سوار فرماتے، اَلْغَرَض!ہر ہر کام میں آقا عَلَیْہِ السَّلَام ان کی دلجوئی فرماتے اور ان سے اپنی دائمی مَحَبَّت کا اظہار فرماتے۔

        ٭اللہ تَعَالٰیہمیں بھی حضرات ِ حسنینِ کریمین، جمیع اہلِ بیت ِاَطہار سمیت جملہ صحابۂ کَرام  رِضْوانُ اللہ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  سے نہ صرف خودمَحَبَّت کرنے  بلکہ اپنی اَوْلاد کوبھی اُن کی مَحَبَّت اورسیرت پر چلتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بات چیت کرنے کی سنتیں اور آداب:

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت  حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آئیے دعوتِ اسلامی کے مَطبُوعَہ رسالے ”101 مَدَنی پھول “ سے بات چِیت کے حوالے سے چند اَہَم مَدَنی پُھول سُنتے ہیں:٭مُسکرا کر اور خَندہ پیشانی سے بات چِیت کیجئے۔٭مُسلمانوں کی دِلجُوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بَڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔٭چِلاّ چِلاّ کر بات کرنے سے حد دَرَجَہ اِحتِیاط کیجئے۔٭چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچِّھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گُفتگُو کی عادَت بَنایئے آپ کےاَخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ