Book Name:Hasnain Karimayn say Huzor ki Muhabbat
(وسائلِ بخشش مرمم ،ص۲۸۹)
حسنین ِکریمین کی حوصلہ افزائی :
حضرت سیّدتنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حَسَنَینِ کَریمَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سرکارِ نامدار،مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سامنے کُشتی لڑ رہے تھے۔نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم امام حسنرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے فرما رہے تھے:حسن!حسین کو پکڑلو۔حضرت سیّدتنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:میں نے عرض کی:یَارَسُولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! آپ حَسَن کی حوصلہ افزائی فرما رہے ہیں حالانکہ یہ بڑےہیں؟ سرکارِدوعالمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:دوسری طرف جبریل امین ہیں جو حُسین کو ایسےہی کہہ کر حو صلہ افزائی فرما رہے ہیں،(سیر اعلام النبلاء ،الحسن بن علی ،۴/۳۹۲)
اُن دو کا صدْقہ جن کو کہا میرے پھُول ہیں
کیجے رضاؔ کو حَشْر میں خَنْداں مِثالِ گل
(حدائقِ بخشش ،ص 77)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ بچوں کی دلجوئی کرنا، ان سے شفقت سے پیش آنا اور حوصلہ افزائی کرنا سرکارِ والا تبار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کامُبارک انداز ہےنیز یہ بھی معلوم ہوا کہ اپنے بچوں سے پیار و محبت سے پیش آنا چاہئے اور ہرمعاملے میں ان کے ساتھ شفقت بھرابرتاؤ کرناچاہیے ،انہیں اپنے ساتھ کھلانا چاہیے اور انہیں خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
حضرتسَیِّدَتُنَا عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا روایت کرتی ہیں کہ رَسُولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرْشاد فرمایا:بے شک جنّت میں ایک گھر ہے جسے’’اَلْفَرح‘‘ کہا جاتا ہے ۔ اس میں وہی لوگ