Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

بلاسے نہیں بھرتے تو خواہی نخواہی اس کی مقدار بڑھانی  ہی پڑتی ہے۔ وَالْعِیَاذُبِاﷲِ تَعَالٰی۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ ان تمام مہلک اشیاء سے کوسوں دُور رہے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پناہ طلب کرے۔بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ان مہلک(ہلاک کردینے والی)،نشہ آور اورحرام منشیات کے علاوہ ایک بڑی تعداد  پان اور گٹکا کھانے کی عادی بھی ہے ،پان گُٹکا اگرچہ حرام اور نشہ آور نہیں، لیکن ان کے نُقصانات بھی کسی طرح کم نہیں۔ لہٰذا اپنے حالِ زار پر رَحم فرمایئے اور ان کا بھی مُکمل طور پر بائیکاٹ کردیجئے ،آیئے اس کی بھی تباہ کاریاں ملاحظہ فرمائیں  چُنانچہ

مَسُوڑھوں کے کینسر کے مریض کی حکایت

       شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت،بانئِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطار قادری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’پان گٹکا‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں کہ اندازاً چالیس(40) سالہ آدَمی نے ایک بارمجھےبتایا :میرے مَسُوڑھوں میں کینسر ہوگیا ہے، آپریشن بھی کرواچکا ہوں مگر صِحّت نہیں ملی، دراصل میں روزانہ20یا25 پان کھاتا اور ساتھ ہی ساتھ سگریٹ کی ایک آدھ ڈِبیا بھی پی جاتا تھا۔ میں نے پوچھا: اب پان سگریٹ کا استِعمال فرماتے ہیں یا نہیں ؟ تو وہ دونوں  کان پکڑنے لگے کہ ان چِیزوں ہی نے تو مجھے برباد کِیا اور موت کے دَہانے پر لاکھڑا کِیا ، اب ان کو کیسے استعمال کرسکتا ہوں! ([2])

پان یا  گُٹکا ا ور گلے کا کینسر

     میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! دیکھا آپ نے کہ کس طرح پان  اور سگریٹ نے اس شخص کی


 



1…  فتاوٰی رضویہ ، ۲۵/۲۱۳ بتغیر قلیل

2…  پان گُٹکا،ص۲