Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

تکلیف ہوتی ہے کہ اور کسی شے سے ایسی نہیں ہوتی ۔([1])

فِرشتوں کو اِیذا ہوتی ہے

       حُضُورِ اکرم ،نُورِ مُجَسّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی رات کو نَماز کیلئے کھڑا ہو تو چاہئے کہ مِسواک کرلے کیونکہ جب وہ اپنی نَماز میں قِرا ءت(قِ ۔رَا۔ءَ تْ) کرتا ہے تو فِرِشتہ اپنا منہ اِس کے منہ پر رکھ لیتا ہے اور جو چیز اِس کے منہ سے نکلتی ہے ،وہ فِرِشتے کے منہ میں داخِل ہوجاتی ہے ۔([2]) اسی طرح حضرت ِ سیِّدُناابو ایُّوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ دونوں فِرِشتوں کیلئے اس سے زِیادہ کوئی چیز تکلیف دہ نہیں کہ وہ اپنے ساتھی کو نَماز پڑھتا دیکھیں اور اس کے دانتوں میں کھانے کے رَیزے پھنسے ہوں۔([3])

        میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھا آپ نے کہ پان گٹکا کھانے والے لوگ بہت سے دِینی، دُنیوی اور طبی نُقصانات اُٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے منہ کی بدبو اور گندگی سے مخلوقِ خدا بلکہ مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ معصوم فرشتوں کو تکلیف پہنچانے کا باعث بھی بنتے ہیں ۔لہٰذا ایسے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد اس آفت سے اپنا دامن آزاد کریں۔

رسالہ”پان گُٹکا“ کا تعارُف

       پان گُٹکے کی تباہ کاریوں کی مزید معلومات جاننے کیلئے شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا 14 صفحات پر مشتمل رِسالہ”پان گُٹکا“  کا مطالعہ اِنتہائی مفید ہے،اس رسالے میں آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ

 


 

 



1…  فتاوٰی رضویہ،۱/۸۳۸مفہوماً

2…  شُعَبُ الْاِیمان،۲/۳۸۱،حدیث:۲۱۱۷

3…  المعجم الکبیر للطبرانی، ۴/۱۷۷،حدیث:۴۰۶۱