Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay
بناتی ہے (51)جنت سے دُوری پيدا کرتی ہے (52)مرتے وقت کلمہ شہادت بھُلا ديتی ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْاۤاِلَی اللہ اَسْتَغْفِرُ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! علامہ اِبنِ حَجَر مکی شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بھنگ کی اِن قباحتوں (بُرائیوں) اور نُقصانات کو بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ يہ تمام بُرائیاں افيون وغيرہ ميں بھی پائی جاتی ہيں بلکہ افيون وغيرہ ميں اس سے زيادہ ہيں کہ اس ميں صورت بگڑجاتی ہے جيسا کہ ا س کو کھانے والے کی حالت سے مشاہدہ کيا جا سکتا ہے اور اسے کھانے والے کی حالت سے جس عجيب چيز کا مشاہدہ کيا جا سکتا ہے: (۱)اس ميں بدن اور (۲)عقل کابگڑجانااور (۳)ان کا گھٹيا ترين، بوسيدہ اور گندی صورت کی طرف پھر جانا ہے (۴)افیون استعمال کرنے کے عادی لوگ کبھی بھی سيدھے راستے کی طرف مائل نہيں ہوتے (۵)مُرُوَّت و اخلاق کو خراب کرنے والی چيزوں کی طرف ہی جاتے ہيں۔([2])
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہميں اپنی اطاعت کی توفيق عطا فرمائے،ہمارے معاشرے پر اپنا خاص کرم فرمائے ، اسے مُنَشّیات سے پاک و صاف فرمائے اور ہميں اپنی نافرمانی سے بچائے ۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔