Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

ہو اور تم پر کمزوری کا اثر غالِب ہے اس وجہ سے تمہارے لئے پرہیز ضَروری ہے)حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ مُنذِر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں:پھر میں نے ان کے لئے چُقَندر اور جَوپکائے تو نبیِ کریم ،رَؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اے علی!یہ کھاؤ کیونکہ یہ تمہارے لئے نَفع بَخش اورمُوافِق ہے۔([1])

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھا آپ نے کہ کھجور جو کہ وزنی  غذا ہے اور بیماری سے اُٹھنے کے فوراً بعد شاید اس کے کھانے سے نُقصان کا اندیشہ تھا،لہٰذا پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو اس سے پرہیز کا حکم ارشاد فرمایا۔لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ خیر خواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی صِحّت اور جان کی حفاظت کا اپنی استطاعت کے مطابق خیال کریں  اور انہیں نُقصان دینے والی اشیا ء بالخصوص مُنَشّیات کے استعمال سے روکیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

لوگ نشے کے عادی کیوں بنتے ہیں ؟

     میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آیئے اب یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کون سے اسباب ہیں جن کی وجہ سے لوگ عموماً نشے کی آفت میں مبُتلا ہوجاتے ہیں اور آخرکار ان اسباب سے خُود کو کس طرح بچانا ممکن ہے،مُنَشّیات کا غلط راستہ اختیار کرنے کی چند وجوہات خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ بُری صحبت اختیار کرنا ہے۔

(1)بُری صحبت

ایک تجزیے کے مطابق 90 فیصد لوگ جو مُنَشّیات کے عادی بنے ہیں ،وہ بد قسمتی سے بُری صحبت


 

 



[1]…  تِرمِذی ،کتاب الطب،باب ما جاء فی الحمیۃ،۴/۳،حدیث: ۲۰۴۳