Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay
بیمار ہوگیا ، میری خُوش نصیبی کہ اسی دوران میری ملاقات ایک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوگئی، جن کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں زندگی میں پہلی بار مجھے مَدَنی قافلے میں سفر کی سعادت نصیب ہوئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلے میں سفر کی برکت سے بَدعقیدگی اور نشے کی عادتِ بَد سے توبہ کی توفیق بھی مل گئی، تادمِ بیان جامعۃُ المدینہ میں درجہ ثانِیہ(یعنی دُوسرے سال) کا طالبِ علم ہوں ۔
گر آئے شرابی مِٹے ہر خرابی
چڑھائے گا ایسا نشہ مَدَنی ماحول
اگر چور ڈاکو بھی آجائیں گے تو
سُدھر جائیں گے گر مِلا مَدَنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی دینِ متین کے 100 سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے ،انہِیں میں سے ایک شعبہ مَجلِس مکتُوبات و تَعوِیذاتِ عطاریہ بھی ہے۔
اَلْحَمدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ !دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت دُکھیارے مسلمانوں کا امیرِ اہلسنّت،حضرت علّامہ مولانا محمدالیاس عطّار قادِری دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے اجازت دئیےگئے تعویذات کے ذَرِیعے فی سبیل اللہ عِلاج کیا جاتا ہے ،نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
اَلْحَمدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ !ہفتے میں 2 دن ”مدنی چینل“ پر” رُوحانی علاج و استخارہ“ نامی سلسلہ براہِ راست (Live) نشر ہوتا ہے،جس سے ہزاروں مسلمان مستفیض ہوتے ہیں۔دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کی خیر