Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

کثرت ہو یا بغیر محنت کے پیسے ملیں تو اسے خرچ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ یا دکھ نہیں ہوتا۔ لہٰذا فضولیات میں خرچ کرتے ہوئے نشے کا بھی عادی بن جاتا ہے ،ایسے شخص کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ قرآنِ پاک میں اِسراف(فضول خرچی) سے منع کِیا گیا ہے اور فضول اُڑانے والوں کو شیطان کا بھائی قرار دیا گیا ہے نیز یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ نعمتوں کی قدر کرنے سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کی ناقدری کرنے اور غلط استعمال کرنے کا انجام نہایت ہی بُرا ہے۔

قرآنِ کریم کے پارہ 13 سورۂ ابراہیم کی آیت نمبر 7 میں ارشادِ خداوندی ہے:

لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ وَ لَىٕنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ(۷)(پ۱۳،ابراہیم:۷)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اگر احسان مانو گے تو میں تمہیں اور دُوں گااور اگر ناشُکری کرو تو میرا عذاب سخت ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

     میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! ہمیں چاہئے کہ نشے کی طرف لے جانے والے اِن تمام اسباب سے بچنے کی کوشش کریں  جو ابھی ہم نے سُنےاور خاص طور پر بُری صحبت سے دُور رہیں،بُری صحبت سے بچنے کا ایک بہترین ذریعہ اچھی صحبت اختیار کرنا اور اچھے ماحول سے وابستہ ہوجانا ہے، لہٰذا آپ تمام اسلامی بھائیوں کی خدمت میں مدنی التجا ہے کہ نہ صرف خُود دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جایئے بلکہ اپنے گھر والوں ،دوستوں اور رشتے داروں کو بھی ا س پیارے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلایئے ،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ  اس کی برکت سے با عمل مسلمان بن کر زندگی گُزارنے کی سعادت نصیب ہوگی۔نیز مزید رحمتیں اور برکتیں پانے کیلئے ذیلی حلقے کے بارہ(12) مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔