Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay
خواہی کرتے ہوئے فون لائنز کے ذریعے بھی اِستخارہ کیا جاتا ہے، ماہانہ کم وبیش 55,000 (پچپن ہزار) اسلامی بھائی اس سروس کے ذریعے رابطہ کرتےہیں۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر” ای میل استخارہ سروس“ بھی موجود ہے ،اس کے ذریعے بھی اِستخارہ کیا جاتا ہے، بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول کے لئے ”واٹس ایپ(Whatsapp) استخارہ سروس“ بھی موجود ہے،جس پر ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں فیضیاب ہوتے ہیں ،پریشان حال اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود”کاٹ سروس“کے ذریعے پریشانیوں،بیماریوں اور مشکلات کی کاٹ کی جاتی ہے،ماہانہ کم وبیش65,000(پینسٹھ ہزار) پریشان حال اس سروس سے فیضیاب ہوتے ہیں(سالانہ کم و بیش 7لاکھ80ہزار سے زائد افراد کی کاٹ کی جاتی ہے۔)
اَلْحَمدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ!اس وقت مجلس کی طرف سے بِلامبالغہ لاکھوں تعویذاتِ عطاریہ اور تعزیت، عیادت اور تسلّی نامے بھیجے جاچکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق تادمِ تحریر مجلس کی طرف سے پاکستان بھر میں روزانہ لگنے والے تعویذاتِ عطّاریہ کے بستے(اسلامی بھائیوں کے) تقریباً 750 ،بیرونِ ملک تقریباً230ماہانہ مریضوں کی اوسطاً تعداد3,35,000(تین لاکھ پینتیس ہزار)،نیزپاکستان بھرمیں کم وبیش80 مقامات پر ”اسلامی بہنوں“کے بھی ہفتہ وارتعویذاتِ عطاریہ کے بستے لگتے ہیں، جن پر تعویذاتِ عطاریہ دینے اور لینے والی صرف اسلامی بہنیں ہی ہوتی ہیں،ان بستوں پر ماہانہ ہزاروں اسلامی بہنیں فیضیاب ہوتی ہیں۔ماہانہ مکتوباتِ عطاریہ (دستی(By Hand)،بذریعہ ڈاک،بذریعہ نیٹ) کم و بیش70,000 (ستّرہزار) ماہانہ تعویذات و اورادِ عطاریہ تقریباً6لاکھ کی تعداد میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ نیزتعویذاتِ عطاریہ کے بستہ ذِمہ داران کی اِنفرادی کوشش کے نتیجے میں سینکڑوں عاشقانِ رسول مدنی قافلے میں سفر